image
Friday, Apr 19 2024 | Time 14:56 Hrs(IST)
National

مودی کی گندگی ہندستان چھوڑ و مہم چلانے کی اپیل

مودی کی گندگی ہندستان چھوڑ و مہم چلانے کی اپیل

نئی دہلی، 8اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا سے لڑنے میں صفائی ستھرائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پورے ملک میں آئندہ ایک ہفتہ تک’گندگی بھارت چھوڑو‘ مہم چلانے کی اپیل کی ہے۔
راجدھانی میں راج گھاٹ کے نزدیک آج قومی سوچھتا مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد وزیراعظم نے کہاکہ کورونا وبا سے لڑنے میں صفائی ستھرائی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔کورونا کے خلاف لڑائی میں ملک کو ملی کامیابی میں ’سوچھ بھارت ’مہم کا بڑا کردار رہا ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آج سے پندرہ اگست تک یعنی یوم آزادی تک ملک میں ایک ہفتہ طویل مہم چلائیں۔ سوراج کا احترام ہفتہ یعنی ’گندگی بھارت چھوڑ ہفتہ‘۔ میری ہر ضلع کے ذمہ دار افسروں سے درخواست ہے کہ اس ہفتہ میں اپنے اپنے اضلاع کے تمام گاووں میں کمیونٹی ٹوائلٹ بنانے، ان کی مرمت کی مہم چلائیں۔ جہاں دوسری ریاستوں کے مزدور ساتھی رہ رہے ہیں ان مقامات پر ترجیحی بنیاد پر یہ ہو۔ اسی طرح گندگی سے کمپوسٹ بنانے کا کام ہو، گوبردھن ہو، آبی وسائل بنیں، سنگل یوز پلاسٹک سے آزادی ہو، اس کیلئے ہمیں ملکر آگے بڑھنا ہے۔
کورونا کے خلاف جنگ میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک کے بچے بچے میں نجی اور سماجی صفائی ستھرائی سے متعلق بیداری آئی ہے۔ اس کا بہت بڑا حصہ کورونا کے خلاف لڑائی میں بھی ہمیں مل رہا ہے۔ آپ ذرا سوچئے اگر کورونا جیسی وبا 2014سے پہلے آتی تو کیا صورتحال ہوتی؟ ٹوائلٹ کی کمی سے کیا ہم انفیکشن کی رفتار کو کم کرپاتے؟ کیا تب لاک ڈاون جیسے انتظامات ممکن ہوپاتے، جب ہندستان کی 60فیصد آبادی کھلے میں ٹوائلیٹ کے لئے مجبوری تھی صفائی ستھرائی نے ہمیں کورونا کے خلاف لڑائی بہت بڑا سہارا دیا ہے۔
جاری یو این آئی۔م ع۔ 2236

خاص خبریں
صدر جمہوریہ  اور  وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

صدر جمہوریہ اور وزیراعظم نے ووٹروں سے بڑھ چڑھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ووٹروں، خاص طور پر نوجوان ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی ریکارڈ تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پرامن طریقے سے جاری ہے اور ابھی تک کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

مدھیہ پردیش: انتہائی نکسل متاثرہ بالاگھاٹ کے ڈوگلائی بوتھ پر دو گھنٹے میں 100 فیصد ووٹنگ

بھوپال، 19 اپریل (یو این آئی) ووٹنگ شروع ہونے کے دو گھنٹے کے اندر مدھیہ پردیش کے نکسل متاثرہ بالاگھاٹ ضلع کے ایک انتہائی نکسل متاثرہ بوتھ پر 100 فیصد ووٹنگ کی اطلاع ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا گروپ کی  جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

انڈیا گروپ کی جیت ہوگی، اسٹالن نے امید ظاہر کی

چنئی، 19 اپریل (یو این آئی) دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے امید ظاہر کی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں انڈیا گروپ جیت جائے گا۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ میں نو بجے تک  10.54 فیصد ووٹنگ

اتراکھنڈ میں نو بجے تک 10.54 فیصد ووٹنگ

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو صبح 9 بجے اتراکھنڈ میں کل 10.54 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image