NationalPosted at: Feb 27 2021 4:52PM کھلونا میلہ خودکفیل ہندوستان کی سمت میں بڑاقدم:مودی
نئی دہلی 27 فروری (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ ملک کی کھلونا صنعت میں بہت بڑی طاقت چھپی ہوئی ہے اوراسے بڑھاکر اپنی شناخت قائم کرنے اور خودکفیل ہندوستان مہم میں بڑاتعاون دینا ضروری ہے۔
مسٹرمودی نے ہفتہ کو پہلے کھلونا میلہ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ کورونا وبا کے سبب ملک میں پہلی بار منعقد یہ میلہ بھی مکمل طورپر ورچوئل ہے۔ وزیراعظم نے کہا۔’’ آپ سبھی سے بات کرکے یہ معلوم ہوتاہے کہ ہمارے ملک میں کھلونا صنعت میں کتنی بڑی طاقت چھپی ہوئی ہے۔ اس طاقت میں اضافہ کرنا، اس کی شناخت بڑھانا، خودکفیل ہندوستانی مہم کا بہت بڑاحصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کھلونا میلہ صرف ایک کاروباری یا معاشی پروگرام ہی نہیں ہے یہ ملک کی صدیوں پرانی کھیل اور خوشی کی ثقافت کو مضبوط کرنے کی ایک کڑی ہے۔ میلے میں کاریگروں اور اسکولوں سے لے کرملٹی نیشنل کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 30 ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں سے ایک ہزارسے زائد افراد اپنی نمائش لگارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا،’’ آپ سبھی کے لئے یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہونے جارہا ہے جہاں آپ کھلونوں کے ڈیزائن، جدت طرازی، ٹکنالوجی سے لے کر مارکیٹنگ پیکجنگ تک بحث ومباحثہ کریں گے اور اپنے تجربات شیئر بھی کریں گے۔ ٹاپ فیئر 2021 میں آپ کے پاس ہندوستان میں آن لائن گیمنگ انڈسٹری اور ای سپورٹ انڈسٹری کے ایکو سسٹم کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔
وزیر اعظم نے کہا ، "کھلونوں کے میدان میں ہندوستان میں روایت بھی ہے اور ٹکنالوجی بھی ہے، ہندوستان کے پاس کنسیپٹ بھی ہے، اورکمپینٹینس بھی ہے۔ ہم دنیا کو ایکو فرینڈلی کھلونوں کی جانب واپس لے کرجاسکتے ہیں، ہمارے سافٹ ویئر انجینئر کمپیوٹر گیمز کے ذریعہ ہندوستان کی کہانیوں کو، ہندوستان کی جوبنیادی اقدار ہیں ان کہانیوں کو دنیا تک پہنچاسکتے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود، 100 بلین ڈالر کے عالمی کھلونا بازار میں آج ہماری حصہ داری بہت ہی کم ہے۔ ملک میں 85 فیصد کھلونے بیرون ملک سے آتے ہیں۔
جاری یواین آئی۔الف الف