OthersPosted at: Mar 9 2018 2:31PM مرکز تریپورہ کے خواب کو پورا کرنے میں مدد دے گا: مودی
اگرتلہ 09 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکز تریپورہ کی ترقی میں تمام ممکنہ امددفراہم کرے گا تاکہ یہاں لوگوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں۔
تریپورہ میں بپل دیو حکومت کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ایک عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے، مسٹرمودی نے کہا کہ تریپورہ کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھاملا کر کام کرے گی۔
انہوں نے ترقی کی نئی شمع جلانے کے لئے نئی حکومت سے درخواست کی اور کہا کہ مرکز ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کسی بھی پارٹی کی ہو، لیکن عوام کسی پارٹی کے نہیں ۔ ان کا تعلق ملک سے ہے اور ان کی حکومت اسی فکر کے تحت ر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں ایم ایل اے منتخب کیے جانے والے لوگوںکو حکومت چلانے کا طویل تجربہ ہے جبکہ ہماری ٹیم نئی ضرورہے لیکن حوصلے سے بھری ہوئی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکمران جماعت اور حزب اختلاف ایک ساتھ مل کر کام کریں اور تریپورہ کو ترقی کی نئی منزلیں طے کرائیں۔
یو این آئی۔ سلام