NationalPosted at: Jan 15 2022 2:13PM وزیر اعظم نے نے سنت تروولورکو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو تمل شاعر اور سنت تروولوور کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کے نظریات عملی ہیں۔
مسٹر مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل میں ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جو انہوں نے گزشتہ سال کنیا کماری میں تروولوور مجسمہ اور وویکانند راک میموریل کے بارے میں لیا تھا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’تروولوور ڈے پر میں مہان سنت تروولوور کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے نظریات عملی ہیں۔ وہ اپنی متنوع فطرت اور فکری گہرائی کے لیے کنیا کماری کے سمندر میں کھڑے ہیں۔ ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال کنیا کماری میں تروولوور مجسمہ اور وویکانند راک میموریل کا ویڈیو لیا تھا۔
وزیر اعظم کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو میں کنیا کماری میں وویکانند راک میموریل کے قریب تروولوور کا مجسمہ دکھائی دے رہا ہے۔
یواین آئی،اظ