image
Monday, Jul 6 2020 | Time 05:32 Hrs(IST)
National

مودی اور ٹرمپ کے درمیان دو ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

مودی اور ٹرمپ کے درمیان دو ماہ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

نئی دہلی،29 مئی (یواین آئی)ہندوستان نے واضح کیا کہ ہندوستان چین سرحد تنازعہ کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور اس مسئلے پر ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
سرکاری ذرائع نے یہاں کہا کہ مسٹر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت گزشتہ چار اپریل کو ہائی ڈروکسیکلوروکوین کی سپلائی کے سلسلے میں ہوئی تھی۔
وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ حقیقی کنٹرول لائن کے سلسلے میں جاری تنازع کے حل کےلئے ہندوستان براہ راست چین کے سفیر اور دیگر موجودہ نظام کے ذریعہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔
امریکی صدر مسٹر ٹرمپ نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کرنے کی پیش کش کی ہے۔مسٹر ٹرمپ نے کل وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ انہوں نے وزیراعظم مسٹر مودی سے بات کی ہے اور چین کے سلسلے میں جو بھی رہا ہے،اس سے ان کا موڈ اچھا نہیں ہے۔ہندوستان اور چین دو بڑے ملک ہیں اور دونوں کےپاس طاقت ور افواج ہیں۔انہوں نے ہندوستان اور چین کے درمیان ثالثی کی تجویز کے سلسلے میں پوچھے جانے پر کہاکہ اگر دونوں ملک محسوس کرتے ہیں کہ اس سے انہیں مدد ملےگی تو وہ ثالثی کرنے پر غور کریں گے۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
مودی نے کووند سےملاقات کی،مختلف مسئلوں سے واقف کرایا

مودی نے کووند سےملاقات کی،مختلف مسئلوں سے واقف کرایا

نئی دہلی،5جولائی (یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو صدر جموریہ رام ناتھ کووند سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی راشٹرپتی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر مودی نے صدر کو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حالیہ مسئلوں سے واقف کرایا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا کے تقریباً 25 ہزار نئے معاملے،ریکارڈ 613 اموات

ملک میں کورونا کے تقریباً 25 ہزار نئے معاملے،ریکارڈ 613 اموات

نئی دہلی 05 جولائی (یواین آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 24،850 نئے معاملے رپورٹ ہونے کے سبب ہندوستان انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر روس کے بہت قریب پہنچ گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں کورونا کا اعدادو شمار ایک لاکھ کے قریب، 3000سے زیادہ کی موت

دہلی میں کورونا کا اعدادو شمار ایک لاکھ کے قریب، 3000سے زیادہ کی موت

نئی دہلی، 5جولائی(یو این آئی) کورونا کا قہر جھیل رہی راجدھانی کے لئے اتوار کو مسلسل دوسرے دن راحت کی بات یہ رہی کہ نئے مریضوں کے مقابلہ میں ٹھیک ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی لیکن پابندی والے علاقوں میں پھر اضافہ تشویش کا موضوع رہا۔

...مزید دیکھیں
غازی آباد کے مودی نگر میں موم بتی فیکٹری میں آتشزدگی، سات خواتین سمیت آٹھ ہلاک

غازی آباد کے مودی نگر میں موم بتی فیکٹری میں آتشزدگی، سات خواتین سمیت آٹھ ہلاک

غازی آباد، 5جولائی(یو این آئی) اترپردیش میں غازی آباد ضلع کے مودی نگر میں اتوار کو برتھ ڈے کے موقع پر استعمال کی جانے والی موم بتی وغیرہ بنانے والی فیکٹری میں زبردست آگ لگ جانے کے سبب سات خواتین سمیت آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی جب کہ تین افراد آگ کی لپٹوں میں شدید طور پر جھلس گئے۔

...مزید دیکھیں
وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر دھاندلی ہوئی: کانگریس

وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر دھاندلی ہوئی: کانگریس

نئی دہلی، 5جولائی (یو این آئی) کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت نے وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر گڑبڑی کی ہے اور کورونا وبا کے دور میں ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ملک  میں کورونا کے مریضوں  کے  ٹھیک ہونے  کی شرح 60.77  فیصد

ملک میں کورونا کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح 60.77 فیصد

نئی دہلی، 05 جولائی(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کووڈ19  سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد اب چار لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ کر 60.77 ہوگئی ہے وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں فی الحال کورونا انفیکشن کے 2,44,814 معاملے ہیں۔

...مزید دیکھیں
کورونا متاثرین کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونا پڑ رہا ہے: کیجریوال

کورونا متاثرین کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونا پڑ رہا ہے: کیجریوال

نئی دہلی، 5 جولائی (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کے روز کہا کہ زیادہ مریضوں کا گھر پر ہی بہتر علاج ہوجانے کے سبب کورونا مریضوں کی کم تعداد کو ہی اسپتالوں میں داخل ہونے کی ضرورت پڑرہی ہے۔

...مزید دیکھیں

بین اسٹوکس میں وارٹ جیسا دم خم: ناصر حسین

05 Jul 2020 | 7:47 PM

نئی دہلی، 05 جولائی (یواین آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے بین اسٹوکس کی قیادت کی صلاحیت کا ہندوستانی کپتان وارٹ کوہلی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوکس میں وارٹ جیسا دم خم ہے۔

رنویر سنگھ: جواں دلوں کی دھڑکن

رنویر سنگھ: جواں دلوں کی دھڑکن

05 Jul 2020 | 6:48 PM

ممبئی، 5 جولائی (یو این آئی) رنویر سنگھ کا شمار بالی وڈ میں ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کسی بھی طرح کے کردار میں خود کو ڈھال لیتے ہیں رنویر سنگھ کی خوبی ہے کہ وہ پوری محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اس کردار میں اس قدر ڈوب جاتے ہیں کہ اسے جاندار بنادیتے ہیں۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image