InternationalPosted at: Jun 25 2017 2:30PM ٹرمپ نے مودی کو سچا دوست قرار دیا
واشنگٹن، 25 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے پہلے مسٹر ٹرمپ نے مسٹر مودی کو اپنا سچا دوست قراردیتے ہوئے آج کہا کہ وہ اس ملاقات کے لئے کافی پرجوش ہیں۔ مسٹر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاکہ " ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا پیر کو وہائٹ ہاؤس میں استقبال کرنے کا خواہشمند ہوں، سچے دوست سے اہم اسٹریٹجک معاملات پر بات چیت کروں گا"۔ واضح ر ہے کہ مسٹر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ اس سے پہلے دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت ہو چکی ہے۔ اپنے امریکہ کے دورے کے سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے مسٹر مودی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر لکھا کہ اس سے پہلے وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت کر چکے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے باہمی فائدے کے لئے اس بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 0915