image
Friday, Apr 19 2024 | Time 11:10 Hrs(IST)
International

مودی کے امریکہ دورے سے پہلے ہندوستان کو ملی دو اہم کامیابیاں

مودی کے امریکہ دورے سے پہلے  ہندوستان کو ملی دو اہم کامیابیاں
modi

واشنگٹن، 25 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی دورے سے پہلے ہندوستان کو دو محاذوں پر بڑی سفارتی کامیابی ملی ہے۔دونوں کے لئے حکومت ہند طویل عرصے سے سفارتی سطح پر امریکہ پر دباؤ بنا رہی تھی۔ پہلا یہ کہ امریکہ نے ہندوستان کو 22 امریکی 'گارڈین ڈرون' کے سودے کو منظوری دے دی ہے۔یہ ڈرون اب صرف امریکی فوج استعمال کرتی ہے۔ دوسری سفارتی کامیابی پاکستان کے محاذ پر ملی ہے۔ امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق ایک بل لایا گیا ہے۔ اس میں اس کے 'اہم غیر ناٹو اتحادی ( ایم این این اے)' کا درجہ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بل ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں ہی کی جانب سے لایا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے حکام نے ہندوستان وزارت خارجہ کو اس تجویز کی منظوری کی تفصیل بھیجی ہے۔ ابھی وزارت دفاع اور ہندوستانی بحریہ کے افسر ان ڈرون کے سودے کے دستاویز کی تیاری میں مصروف ہیں۔ وزارت خارجہ کے حکام نے امریکہ سے موصولہ تفصیلات کی بنیاد پر بتایا کہ یہ سودا تین ارب ڈالر کا ہے۔ وزارت خارجہ میں یورپ ڈیسک کے ایک سینئر افسر کے مطابق ہندوستان گزشتہ کافی عرصے سے نگرانی کرنے والے امریکی 'گارڈین ڈرون' کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے کی کوشش میں لگا ہوا تھا۔ اس سودے پر ٹرمپ کے پیشرو اوباما انتظامیہ نے وعدہ بھی کیا تھا۔ ہندوستان پہلا ایسا غیر نیٹو اتحادی ملک ہے، جسے امریکہ اپنی ڈرون ٹیکنالوجی سونپنے جا رہا ہے۔ 'گارڈین ڈرون' ملنے سے ہندوستان کے لئے اب بحر ہند میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی میں کافی آسانی ہو جائے گی۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 0910

خاص خبریں
لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لوک سبھا کے پہلے مرحلے میں 102 سیٹوں پر ووٹنگ شروع

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 پارلیمانی نشستوں کے لیے جمعہ کی صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

اتر پردیش کی آٹھ سیٹوں پر ووٹنگ شروع

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ سیٹوں پر جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ شروع

اگرتلہ، 19 اپریل (یو این آئی) مغربی تریپورہ پارلیمانی حلقہ میں سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کی صبح ووٹنگ شروع ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

اتراکھنڈ کی سبھی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

دہرادون، 19 اپریل (یو این آئی) ملک میں اٹھارویں لوک سبھا کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اتراکھنڈ کی پانچوں سیٹوں کے لیے جمعہ کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

اروناچل میں لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ایٹا نگر، 19 اپریل (یو این آئی) اروناچل پردیش میں 18ویں لوک سبھا اور 11ویں ریاستی اسمبلی کے بیک وقت ہونے والے انتخابات کے لئے سخت سیکورٹی کے درمیان جمعہ کو ووٹنگ شروع ہوئی۔

...مزید دیکھیں
کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

کینیا کے صدر نے طیارہ حادثے میں فوجی سربراہ کی شہادت کی تصدیق کی

نیروبی، 19 اپریل (یو این آئی) کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو ملک کے شمال مغربی حصے میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہوئے 10 سینئر کمانڈروں میں فوجی سربراہ فرانسس اوگولا کی موت کی تصدیق کی۔

...مزید دیکھیں
وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

وائس ایڈمرل دنیش ترپاٹھی بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل دنیش کمار ترپاٹھی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image