NationalPosted at: Jun 4 2020 10:55PM چیلنجنگ وقت میں ہندوستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم مودی
نئی دہلی، 4 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران چیلنجنگ وقت میں ہندوستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ ویکسین بنانے والے اتحاد ’گاوی‘ کو ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر کی مدد دے گا۔
مسٹر مودی نے ورچوئل گلوبل ویکسین چوٹی میٹنگ 2020 سے خطاب کرتےہوئے آج کہا کہ اس چیلنجنگ وقت میں ہندوستان دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔ میٹنگ کا انعقاد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کیا تھا اور اس میں 50 ممالک کے صنعت کاروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شہری، سماجی، مختلف حکومتوں کے وزرا، قومی صدور اور دنیا کے بڑے لیڈروں نے حصہ لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان گاوی کو ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر کی رقم دے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب میں دنیا کو ایک کنبہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس وبا کے دوران ہندوستان نے اسے اہمیت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی ادویات کی 120 سے بھی زیادہ ممالک میں سپلائی کی ہے اور ساتھ ہی اپنی بڑی آبادی کی ضرورتوں کو بھی پورا کیا ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔