RegionalPosted at: Sep 22 2017 1:12PM مودی کا دورہ بنارس آج، 800 کروڑ کے سوغات دیں گے
بنارس، 22 ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی دوپہر بعد اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔ قدیم مذہبی اور ثقافتی شہر بنارس کے بابت پور میں واقع لال بہادر شاستری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال اتر پردیش کے گورنر رام نائک اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کریں گے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد تقریبا تین برسوں میں اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس کے 11 ویں دورے پر مسٹر مودی مهامنا ایکسپریس ٹرین قوم کو وقف کرنے کے ساتھ ہی 800 کروڑ روپے سے زیادہ کی بنیادی عوامی سہولیات کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد مسٹر مودی نے اپنے پہلے دورے پر جس "بزنس فیسیلٹی سینٹر" کا سنگ بنیاد رکھا آج اسی نوتعمیر شدہ ٹریڈ سینٹر اور دیگر سہولیات ملک کو وقف کرکے وہ اپنے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم اسی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعہ بنارس سے بڑودہ کے لئے "مہامنا ایکسپریس" کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم 595 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے یا افتتاح کریں گے۔ جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔1200