image
Monday, Sep 16 2019 | Time 00:08 Hrs(IST)
National

گردابی طوفان ’وایو‘ پر مرکز کی پینی نظر:مودی

گردابی طوفان  ’وایو‘ پر مرکز کی پینی نظر:مودی

نئی دہلی،12جون(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت گجرات اور ملک کے دیگر حصوں میں گردابی طورفان ’وایو‘ کی وجہ سے پیداہونے والی صورت حال پر سخت نظر رکھے ہوئے ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔قومی آفات دستے اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں ضروری مدد پہنچانے کےلئے دن رات کام کررہی ہیں۔
وزیراعظم نے ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی حفاظت اور بھلائی کےلئے دعا کرتے ہیں۔حکومت اور سبھی ایجنسیاں صورت حال کے بارے میں واضح معلومات دے رہی ہیں اور لوگوں کو ان ایجنسیوں کے ذریعہ دی جانے والی معلومات پر عمل کرناچاہئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گردابی ’وایو‘ کے جمعرات کی صبح 110سے 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار س پوربندر اور مہوا کے درمیان ویراول اور دیو علاقے کے آس پاس گجرات ساحل پہنچنے کی امید ہے ۔اس سے گجرات کے ساحلی اضلاع میں بھاری بارش اور سمندر میں ایک سے ڈھیڑ میٹر اونچی لہریں آنے کا خدشہ ہے۔کچھ ،دوارکا ،پوبندر ،جوناگڑھ،دیو ،گر ،سوم ناتھ،امریلی اور بھاو نگر ضلع کے نچلے ساحلی علاقوں میں سیلاب کابھی خدشہ ہے۔
’وایو‘سے پیدا صورت حال سے نمٹنے کےلئے قومی آفات دستے کی 40ٹیموں کو تعینات کیاگیا ہے اور فوج سے تیار رہنے کےلئے کہاگیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
ہندوستان میں اقلیتی  طبقہ محفوظ ہے اور رہے گا:راج ناتھ

ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ ہے اور رہے گا:راج ناتھ

نئی دہلی،15ستمبر(یواین آئی)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بے وجہ کا راگ الاپنے والے پاکستان کو کرار جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ تقسیم کے بعد وہاں گئے لوگوں کا استحصال کررہا ہے جبکہ ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ تھا ،ہے اور آگے بھی رہےگا۔

...مزید دیکھیں
کشتی حادثہ، 36 افراد کے ڈوبنے کے خدشات، 12 لاشیں برآمد

کشتی حادثہ، 36 افراد کے ڈوبنے کے خدشات، 12 لاشیں برآمد

کاکی ناڈا، 15 ستمبر (یو این آئی)آندھرا پردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے دیوی دیپ پٹنم ڈویژن کے منٹور۔

...مزید دیکھیں
اے پی میں دریائے گوداوری میں کشتی الٹ گئی

اے پی میں دریائے گوداوری میں کشتی الٹ گئی

وجے واڑہ 15ستمبر (یو این آئی) مشرقی گوداوری کی دریائے گوداوری میں کشتی کے الٹ جانے کے واقعہ میں پانچ لاشوں کونکال لیاگیا ہے مقامی ماہی گیروں نے لاشوں کی تلاشی اور تاحال 5لاشوں کو نکالا ان میں دو خواتین شامل ہیں۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری میں کشتی کے پلٹ جانے  کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا

وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری میں کشتی کے پلٹ جانے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا

نئی دہلی،15ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے ایسٹ گوداوری میں ایک کشتی کے پلٹ جانے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سنگل یوز پلاسٹک پر حکومت برم دور کرے: کیٹ

سنگل یوز پلاسٹک پر حکومت برم دور کرے: کیٹ

نئی دہلی، 15ستمبر (یو این آئی) دی کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس(سی اے آئی ٹی)نے مرکزی جنگلات و ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر سے ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے استعمال کو بند کرنے کے بارے میں پھیلے برم کو دور کرنے کی درخواست کی ہے۔

...مزید دیکھیں
اشوک اروڑہ سمیت ہریانہ کے  پانچ لیڈر کانگریس میں شامل ہوئے

اشوک اروڑہ سمیت ہریانہ کے پانچ لیڈر کانگریس میں شامل ہوئے

نئی دہلی، 15 ستمبر (یو این آئی) ہریانہ میں انڈین نیشنل لوک دل کے بڑے لیڈروں میں شمار ہونے والے اور اسمبلی کے سابق اسپیکر اشوک اروڑہ سمیت پانچ لیڈر ریاست میں اسمبلی انتخابات سے پہلے آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ریلوے بورڈ کے چیئرمین مسٹر ونود کمار یادو کو ممتاز انجینئرس ایوارڈ سے نوازا گیا

ریلوے بورڈ کے چیئرمین مسٹر ونود کمار یادو کو ممتاز انجینئرس ایوارڈ سے نوازا گیا

نئی دہلی،15ستمبر (یو این آئی) ہنرمندی کی ترقی اور صنعتکاری کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین جناب ونود کمار یادو کو ممتاز انجینئرس ایوارڈ سے نوازا۔

...مزید دیکھیں

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرایا، ایشیز سیریز ڈرا

15 Sep 2019 | 11:41 PM

لندن، 15 ستمبر (یو این آئی) تیز گیند باز اسٹوارٹ براڈ (62 رن پر چار وکٹ) اور جک لیچ (149 رن پر چار وکٹ) کی زبردست گیند بازی کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایشیز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ میچ میں 135 رنوں سے ہراکر پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔

image