image
Saturday, May 18 2024 | Time 20:38 Hrs(IST)
National

مودی نے پروڈیوسر اور ہدایت کار وشوناتھ کی موت پر کیا غم کا اظہار

مودی نے پروڈیوسر اور  ہدایت کار وشوناتھ کی موت پر کیا غم کا اظہار

نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار کے وشوناتھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام میں کہا کے وشوناتھ گارو کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ایک تخلیقی اور ورسٹائل ہدایت کار کے طور پر اپنا لوہا منوایا اور وہ سینما کی دنیا میں ایک معروف فلمساز تھے۔
وزیر اعظم نے کہا ’’ان کی فلمیں مختلف طرزکا احاطہ کرتی ہیں اور ان کی ہدایت کاری نے سامعین کو مسحور کیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘
فلم ڈائریکٹر وشواناتھ کا جمعرات کی رات حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔ انہیں 2016 میں ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ دادا پھالکے ایوارڈ سے نوازے جانے والے 48ویں شخص تھے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
یہ الیکشن مذہب۔ثقافت کے تحفظ کا ہے:شاہ

یہ الیکشن مذہب۔ثقافت کے تحفظ کا ہے:شاہ

للت پور:18مئی(یواین آئی)اترپردیش کے للت پور میں ہفتہ کو وزیر داخلہ امت شاہ نے نے کہا کہ یہ الیکشن ملک کی ترقی، مذہب۔

...مزید دیکھیں
اپنے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ کل  بی جے پی ہیڈکوارٹر جائیں گے: کیجریوال

اپنے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ کل بی جے پی ہیڈکوارٹر جائیں گے: کیجریوال

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے لیڈروں کو ایک ایک کرکے جیل میں ڈالا جا رہا ہے، اس لئے وہ اتوار کو پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر جائیں گے تاکہ وہ جنہیں چاہیں انہیں جیل میں ڈال دیں۔

...مزید دیکھیں
چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں پر 889 امیدوار

چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں پر 889 امیدوار

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ہونے والی دہلی سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے 889 امیدوار میدان میں ہیں۔

...مزید دیکھیں
مالیوال کیس میں بیبھو زیر حراست

مالیوال کیس میں بیبھو زیر حراست

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذاتی معاون (پی اے ) بیبھو کمار کو آج حراست میں لے لیا ۔

...مزید دیکھیں
جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ  رشوت کی پیشکش  کا الزام

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

بنگلورو، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراج گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے جڑے مبینہ جنسی استحصال کی ویڈیو پین ڈرائیور لیک کرنے کا الزام لگانے کے لئے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

...مزید دیکھیں
بشکیک میں ہندوستانی طلباءپر حکومت کی نظر: جے شنکر

بشکیک میں ہندوستانی طلباءپر حکومت کی نظر: جے شنکر

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں ایک ہاسٹل میں مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں کے درمیان ہونے والے زبردست احتجاج کے تناظر میں ہندوستانی طلباءپر نظر رکھے ہوئے ہے۔

...مزید دیکھیں
عام آدمی پارٹی ' خواتین  مخالف پارٹی' بن چکی ہے: بی جے پی

عام آدمی پارٹی ' خواتین مخالف پارٹی' بن چکی ہے: بی جے پی

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی (آپ ) کے ذریعہ اپنی ہی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کی کردار کشی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے لیڈروں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور عام آدمی پارٹی اب ' خواتین مخالف پارٹی' بن چکی ہے۔

...مزید دیکھیں
image