InternationalPosted at: Jun 20 2024 11:48AM مراکش کی بحریہ نے بحر اوقیانوس کے ساحل سے 91 تارکین وطن کو بچا یا
رباط، 20 جون (یو این آئی) مراکش کی بحریہ نے بحر اوقیانوس کے ساحل سے 91 مغربی افریقی تارکین وطن کو بچایا ہے۔
ایم اے پی خبر رساں ایجنسی نے مراکش کی رائل آرمڈ فورسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحریہ کی ایک یونٹ نے دخلہ سے 189 کلو میٹر جنوب مغرب میں بدھ کو ایک آپریشن کے دوران شمال مغربی افریقہ کے ساحل سے اسپین کے جزیرے کینیری کی طرف جانے والی ایک کشتی کو روکا، جس میں افریقی تارکین وطن سوار تھے۔
بیان کے مطابق بچائے گئے تمام تارکین وطن کا تعلق سب صحارا ممالک سے ہے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور بعد میں معیاری انتظامی طریقہ کار کے لیے مراکشی رائل زینڈرمیری کے حوالے کر دیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔