NationalPosted at: Feb 6 2016 2:46PM کانگریس نے موتی لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی،6فروری (یواین آئی)کانگریس نے مجاہد آزادی اور پارٹی کے سابق صدر موتی لال نہرو کی برسی پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ 6مئی 1861کوآگرہ میں ان کی پیدائش ہوئی تھی ۔مسٹر موتی لال نہرو مشہور وکیل تھے اور ہندوستان کی تحریک آزادی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ انڈین نیشنل کانگریس کے ایک قد آور لیڈر بھی تھے۔ وہ 1919سے 1920 اور 1928سے 1929کے درمیانکانگریس کے صدر رہے۔ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے والد موتی لال نہرو کا آج ہی کے دن 1931 میں لکھنؤمیں انتقال ہوا تھا۔ یواین آئی۔اےایم۔1304