RegionalPosted at: Feb 3 2018 11:28AM چوہان نے ایک کابینی وزیر اوردو وزرائے مملکت کو کابینہ میں شامل کیا
UDR-5کی جگہ پر استعمال کریں
بھوپال،3فروری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے تین اراکین اسمبلی مسٹر نارائن سنگھ کشواہا، مسٹر بال کرشن پاٹیدار اور مسٹر جالم سنگھ پٹیل کو وزیر کے طورپر شامل کیا۔ مسٹر کشواہا کو کابینی وزیر اور مسٹر پاٹیدار اور مسٹر پٹیل کو وزیرمملکت کے طورپر حلف دلایا گیا ہے۔
راج بھون کے دربار ہال میں منعقدتقریب میں گورنر آنندی بین پٹیل نے تینوں نئے وزراکو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی کابینہ کے اراکین ، سینئر حکام اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے لیڈر موجود تھے۔
ان کے کابینہ میں شامل ہونے سے ریاست میں وزرا کی تعداد 29سے بڑھ کر 32 ہوگئی ہے۔ ان میں وزیراعلی بھی شامل ہیں۔ ریاست میں طے شدہ ضابطہ کے مطابق ابھی مزید تین وزرا کو شامل کیا جاسکتا ہے۔ مسٹر کشواہا کو کابینی اور مسٹر پاٹیدار اور مسٹر پٹیل کے وزیرمملکت کے طورپر شامل کرنے کے ساتھ ہی کابینہ وزرا کی تعداد 19سے بڑھ کر 20 ہوگئی جبکہ وزرائے مملکت کی تعداد 9سے بڑھ کر گیارہ ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلی الگ ہیں۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1110