RegionalPosted at: Aug 4 2020 11:56AM اندور میں کورونا کے 89 نئے معاملے،3 کی موت
اندور،4 اگست (یواین آئی)مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں آنے کے بعد یہاں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 7735 تک جا پہنچی ہے جبکہ تین کی موت درج ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بھی 320 ہوگئی ہے۔راحت کی خبر ہے کہ اب تک 5662 متاثرین بھی ٹھیک ہوچکے ہیں۔
انچارج چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او)ڈاکٹر پورنیما گاڈریا نے کل رات ہیلتھ بلیٹن جاری کرکے بتایا کہ اب تک کل 143535 جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہیں۔کل پائے گئے نمونوں میں 89 متاثر پائے گئے ہیں۔جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 5662 جا پہنچی ہے۔جبکہ کل 3 کی سرکاری طورپر موت درج کئے جانے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 320 تک جا پہنچی ہے۔
دوسری جانب راحت کی خبر ہےکہ اب تک 5662 متاثرین کے ٹھیک ہوکر چھٹی دئے جانے کے بعد یہاں اسپتال میں زیر علاج مریضوں(فعال کیس)کی تعداد 1753 ہے۔وہیں ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 5450 مشتبہ مریضوں کے ٹھیک ہونے پر انہیں چھوڑ دیاگیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔