RegionalPosted at: Nov 26 2022 3:09PM بھارت جوڑو یاترا منیہار پہنچی
کھرگون، 26 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا آج چوتھے دن دوپہر کو ضلع کھنڈوامیں مورٹکا سے منیہار پہنچی۔
مسٹر راہل گاندھی اور دیگر مارچ کرنے والوں نے آج صبح مورٹکا میں رات کے قیام کے بعد اپنا سفر شروع کیا اور تقریباً 9:30 بجے کھرگون ضلع کے منیہار پہنچے۔ یاترا کے دوران بڑواہ کے قریب چائے کا وقفہ بھی لیا گیا۔
کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور مسٹر راہل گاندھی کی ہمشیرہ محترمہ پرینکا مورٹکا سے پدا یاترا میں شامل ہوئیں اور بڑواہ کے قریب چائے کے وقفے کے بعد اپنے شوہر رابرٹ واڈرا اور بیٹے کے ساتھ گاڑی سے اندور روانہ ہوئیں۔
اس سے پہلے برواہ میں چائے کے وقفے کے دوران مسٹر گاندھی ہوٹل کے اندر گئے اور انچارج دگ وجے سنگھ پیچھے رہ گئے۔ مسٹر سنگھ اندر جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ بھیڑ کی وجہ سے وہ لڑکھڑا گئے اور کچھ لوگ ان پر گر پڑے۔ تاہم مسٹر سنگھ کو فوری طور پر وہاں موجود لوگوں اور سیکورٹی عملہ نے کھڑا کر دیا۔ مسٹر دگ وجے سنگھ نے وہاں اس واقعہ پر اپنی ناراضگی بھی ظاہر کی۔
یو این آئی۔ م ش۔