image
Sunday, Sep 22 2019 | Time 09:38 Hrs(IST)
  • توانائی کے شعبہ میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ
  • ہندوستان - امریکہ کی توانائی شعبے میں بات چیت
  • لکھنؤ كینٹ میں 38سالہ دکاندار کا گولی مار کر قتل
  • ہندوستان - امریکہ کی توانائی شعبے میں بات چیت
  • تاریخ میں آج کا دن
  • انڈونیشیا میں زلزلے کے زوردار جھٹکے
Entertainment » Celebrity Brithday

اپنی آواز سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے مکیش اداکار بننا چاہتے تھے

اپنی آواز سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے مکیش اداکار بننا چاہتے تھے

(27اگست برسی کے موقع پر)
ممبئی، 26 اگست (یو این آئی) پلے بیک گلوکاری سے تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی آواز سے سامعین کو اپنا دیوانہ بنانے والے مکیش دراصل ہندی فلموں میں ایک اداکار کے طور پر اپنی شناخت بنانا چاہتے تھے۔
لیکن ان کی یہ حسرت پوری نہ ہوسکی۔
قسمت ان سے کچھ اور ہی کرانا چاہتی تھی۔
کوشش تو بہت کی، ایسا نہیں تھا کہ انہوں نے اداکاری نہیں کی ، کئی فلموں میں انہوں نے اداکاری بھی کی لیکن ناظرین نے ان کی اداکاری کو قبول نہیں کیا۔
ان کا خواب تھا کہ اداکاری کے ذریعہ فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد شناخت بنائیں لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

مکیش چند ماتھر کی پیدائش 22 جولائی 1923 کو دہلی میں ہوئی تھی۔
ان کے والد لالہ زورآور چند ماتھر ایک انجینئر تھے اور وہ چاہتے کہ مکیش ان کے نقش قدم پر چلیں لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
وہ اس زمانے کے مشہور گلوکار و ادکار کندن لال سہگل کےبڑے پرستار تھے اور انہیں کی طرح گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کرنے کے خواب دیکھا کرتے تھے۔

مکیش نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسکول کو خیرباد کہہ دیا تھا اور دہلی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سرویئر کی نوکری کرلی تھی جہاں انہوں نے سات مہینوں تک کام کیا۔
اسی دوران اپنی بہن کی شادی میں گیت گاتے وقت ان کے دور کے رشتے دار اور مشہور اداکار موتی لال نے ان کی آواز سنی اوروہ ان سے کافی متاثر ہوئے۔
موتی لال 1940 میں مکیش کو بمبئی لے آئے اور اپنے ساتھ رکھ کر پنڈت جگن ناتھ پرساد سے انہیں گلوکاری کی تعلیم دلانے کا انتظام کیا۔

اسی دوران 1940 میں خوبرو مکیش کو ایک ہندی فلم ’نردوش‘ میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔
اس فلم میں انہیں موسیقار اشوک گھوش کے ہدایت کاری میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کرنے کا بھی موقع ملا اور انہوں نے ’دل ہی بجھا ہوا ہو تو‘ اپنا پہلا گیت گایا۔
یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔
اس کے بعد مکیش نے ’دکھ سکھ‘ اور ’آداب عرض ‘ جیسی دیگر فلموں میں بھی کام کیا لیکن وہ کوئی شناخت بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1157

لفظ

لفظ ’کے‘ سے فلم بنانا خوش قسمتی سمجھتے ہیں راکیش روشن

چھ ستمبر سالگرہ کے موقع پر جاری
ممبئی، 5 ستمبر (یو این آئی) بالی وڈ میں راکیش روشن کا نام ایک ایسے فلمساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جو اپنی تخلیق کردہ فلموں سے کئی دہائیوں سے بھی زائد عرصہ سے ناظرین کو مسحور کررہے ہیں ۔

اپنے

اپنے وقت کی ایک باکمال اداکارہ رہیں سادھنا

(2 ستمبر یوم پیدائش کے موقع پر)
نئی دہلی، یکم ستمبر۔

فلمی

فلمی دنیا کے اسٹار میکر تھے رشی کیش مکھرجی

(27اگست برسی کے موقع پر)
ممبئی، 26 اگست (یو این آئی) رشی کیش مکھرجی بالی وڈ کے ایسے ’اسٹار میکر‘ کے طور پر یاد کئے جاتے ہیں جن کا دھرمیندر، راجیش کھنہ، امیتابھ بچن، امول پالیکر، جیہ بھادوڑی جیسے فلمی ستاروں کی کامیابی میں اہم کردار رہا۔

اپنی

اپنی آواز سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے مکیش اداکار بننا چاہتے تھے

(27اگست برسی کے موقع پر)
ممبئی، 26 اگست (یو این آئی) پلے بیک گلوکاری سے تقریباً 3 دہائیوں تک اپنی آواز سے سامعین کو اپنا دیوانہ بنانے والے مکیش دراصل ہندی فلموں میں ایک اداکار کے طور پر اپنی شناخت بنانا چاہتے تھے۔

ہمہ

ہمہ جہت صلاحیت کے حامل اداکار سیف علی خان

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی،16 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان آج 47 برس کے ہوگئے۔

ناظرین

ناظرین کے دلوں میں خاص شناخت بنانے والی ایلو ایلو گرل منیشا کوئرالہ

ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کی ایلو ایلو گرل منیشاکوئرالہ کا نام ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہےجنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص شناخت بنائی۔

ایکشن

ایکشن فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں شاہ رخ خان

ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ایکشن فلموںمیں کام کرنا چاہتے ہیں۔

روپ

روپ کی رانی اداکاری کی ملکہ سری دیوی

13اگست سالگرہ کے موقع پر
ممبئی، 12 اگست (یو این آئی)بالی وڈ کی سپراسٹار اداکارہ سری دیوی کا اصل نام سری یمّا ینگر تھا۔

سنجے

سنجے دت ہندی فلموں کے لیجینڈ اداکار

سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیشکش
ممبئی 29 جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ میں سنجے دت کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقریبا تین دہائی سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دل میں آج بھی ایک خاص مقام بنا رکھا ہے۔

ٹائگر

ٹائگر شراف کی باغی۔3میں ورلڈ کلاس ایکشن ہوگا

ممبئی، 29جولائی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار ٹائگر شراف کی آنے والی فلم باغی۔

کامیڈی کنگ  کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

کامیڈی کنگ کہے جانے والے محمود کو بھی کرنی پڑی جدوجہد

ممبئی، 28 ستمبر (یو این آئی) اپنے مخصوص انداز، اسٹائل اورمزاحیہ آواز سے تقریباً پانچ دہائیوں تک ہنسانے اور گدگدانے والےمحمود نے فلم انڈسٹری میں کنگ آف کامیڈی کا درجہ حاصل کیا لیکن انہیں اس کے لئے کافی مشقت کرنا پڑی اوریہاں تک سننا پڑا کہ نہ تو وہ اداکاری کرسکتے ہیں اور نہ ہی کبھی اداکار بن سکتے ہیں۔

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

بھارت رتن شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان

نئی دہلی، 20 اگست (یو این آئی) دُنیا بھر میں شہنائی کو شناخت دلانےاور اسے خاص و عام میں مقبول بنانے والے معروف شہنائی نواز استاد بسم اللہ خان کی پیدائش21 مارچ 1916 کو بہار کے گاؤں (دمراؤں) ضلع بکسر کے پیغمبربخش اور والدہ مٹھاں کے گھر ہوئی تھی۔ بسم اللہ خان کے آباؤ اجداد بھوج پور ضلع بہار کے شاہی دربار میں نقار خانہ میں ملازم بھی تھے۔ان کے والد پیغمبر بخش خان مہاراجہ جودھ پور کے دربار میں شہنائی نواز تھے۔اس سے پہلے ان کےپردادا استاد سالار حسین خان اور دادا رسول بخش خان بھی دمراؤں کے شاہی دربار میں گاتےتھے۔ ماں باپ نے اُن کانام امیرالدین خان رکھا تھا لیکن دادا نے امیرخان کو بسم اللہ میں بدل دیا اور ہاتھ میں شہنائی تھما دی۔ چونکہ موسیقی انہیں میراث میں ملی تھی اسی لیے بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی رکھنے والے بسم اللہ خان نے اپنے ماموں علی بحش سےشہنائی نوازی کی تعلیم حاصل کی اور پھر بعد میں بسم اللہ خان انہی کے ساتھ کاشی کے وشوناتھ مندر میں شہنائی بجانےلگے۔چار یا پانچ برس کی عمر میں بنارس آ گئے تھے۔

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

زی ٹی وی پر انگوری بھابھی اور گڈن کے ذریعہ کرکرے نے نئی سوچ کا جشن منایا

نئی دہلی، 15مئی(یو این آئی)رواں ماہ مئی میں کئی کردار جن میں گڈن تم سے نہ ہوپائے گا-کہ گڈن، بھابھی جی گھر پر ہیں کہ انگوری اور ہپو کی الٹن پلٹن کے راجیش اور کچھ دیگر کردار انتہائی دلچسپ کردار میں نظر آئیں گے جہاں وہ اپنے کنبوں کو دلچسپ انداز میں جدید سوچ کی طرف مائل کریں گے۔

image