image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:17 Hrs(IST)
National

دہلی پولیس کا 90 فیصد قتل کے معاملات کو حل کرنے کا دعویٰ

دہلی پولیس کا 90 فیصد قتل کے معاملات کو حل  کرنے کا دعویٰ

نئی دہلی، 14 جنوری (یو این آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے اپنے طور پر تفتیش اور چوکسی سے تقریبا 90 فیصد قتل کے معاملات کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دہلی پولیس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے گزشتہ سال قتل کے 88.53 فیصد معاملات کو سلجھا لیا ہے جبکہ 2016 میں 79.04 فیصد قتل کے معاملے سلجھائے گئے تھے۔ 2016 کے مقابلے گزشتہ سال دس فیصد سے زیادہ قتل کے معاملات کو حل کرنے میں پولیس کو کامیابی ملی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2016 کے مقابلے میں 2017 میں قتل کے واقعات میں کمی درج کی گئی ہے۔ گزشتہ سال قتل کے 462 معاملے سامنے آئے جبکہ 2016 میں 501 معاملے سامنے آئے تھے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ 45 فیصد سے زیادہ ہلاکتیں آپسی رنجش کی وجہ سے ہوئے ہیں۔
گزشتہ سال آغاز جنوری میں ہی جمناپار کے مدھو وہار علاقے کے اجنتا اپارٹمنٹ میں 35 سالہ ایک نوجوان نے دھاردار ہتھیار سے حملہ کرکے 64 سالہ اپنےبزرگ والد کا قتل کردیا۔ موقع پر پہنچے پولیس اہلکاروں پر بھی اس نے حملہ کر دیا تھا. اس نے پولیس سے گھرا دیکھ کر خود کو آگ کے حوالے کر دیا اور پولیس اہلکاروں کی جانب ایل پی جی سلنڈر پھینک دیا جس سے دھماکے ہونے سے کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
دہلی میں فی لاکھ آبادی پر جرائم کا گراف کافی بڑھا ہے۔ سال 2016 میں فی لاکھ لوگوں کے خلاف جہاں تقریبا 1137 لوگوں پر جرائم کے معاملے درج ہوئے تھے وہیں 2017 میں یہ فی لاکھ پر تقریبا 1263 ہو گیا ہے۔
یو این آئی،اظ 1317

خاص خبریں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 3:41 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image