NationalPosted at: Oct 9 2024 10:51PM مرمو تین افریقی ممالک کا دورہ کریں گی
نئی دہلی، 09 اکتوبر (یو این آئی) صدر محترمہ دروپدی مرمو 13 سے 19 اکتوبر تک تین افریقی ممالک الجیریا، موریطانیہ اور ملاوی کے سرکاری دورے پر جائیں گی۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) دامو روی اور سکریٹری (سی پی وی اور خلیج) ارون چٹرجی نے بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی ہندوستانی سربراہ مملکت کا تین افریقی ممالک کا پہلا دورہ ہوگا۔ صدر مرمو 13 سے 15 اکتوبر 2024 تک الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کی دعوت پر الجزائر کا دورہ کریں گی۔
مسٹر روی نے کہا کہ دورے کے دوران مسز مرمو الجزائر کے صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گی۔ ان سے الجزائر کے متعدد معززین ملاقات کریں گے، جن میں نیشنل کونسل (الجزائر کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا) کے صدر اور قومی عوامی اسمبلی (الجزائر کی پارلیمنٹ کا ایوان زیریں) کے صدر شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ہند الجزائر اکنامک فورم اور پول کی سیدی عبد اللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی میں ایک تقریب سے خطاب کریں گی۔
یواین آئی۔ ظ ا