NationalPosted at: Nov 11 2024 10:35PM مرمو کل دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو جائیں گی
نئی دہلی، 11 نومبر (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو منگل سے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو کے تین روزہ دورے پر جائیں گی۔
صدر کے سکریٹریٹ کے مطابق مسز مرمو منگل کو دمن میں ایویری اور گورنمنٹ انجینئرنگ کالج اور این آئی ایف ٹی کیمپس کا دورہ کریں گی۔
محترمہ مرمو بدھ کو نمو میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سلواسا کا دورہ کریں گی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور اساتذہ سے بات چیت کریں گی۔ اس کے بعد وہ جھنڈا چوک اسکول کا افتتاح کریں گی اور سلواسا میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گی۔ وہ اسی دن شام کو آئی این ایس کھوکھری میموریل کا بھی دورہ کریں گی۔
یواین آئی۔ ظ ا