NationalPosted at: Jan 25 2025 11:29PM ہندوستان تحقیق اور ترقی میں اپنی شراکت میں اضافہ کررہا ہے: مرمو

نئی دہلی، 25 جنوری (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان آج سائنس اور ٹکنالوجی کے اہم شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے کاموں میں اپنے رول کو بڑھا رہا ہے، جس سے اختراعی ممالک کی فہرست میں ہندوستان کا مقان بلند ہورہا ہے۔
ہفتہ کی شام 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن پر ملک سے اپنے خطاب میں، صدر مرمو نے کہا ’’بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ، ہم کئی کوششوں کے ذریعے جدید تحقیق میں اپنی شرکت کو بڑھا رہے ہیں۔ نیشنل کوانٹم مشن کا مقصد ٹیکنالوجی کے اس نئے شعبے میں ایک متحرک اور اختراعی ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ’’ اسکول کی سطح پر تعلیم کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں تعلیم کے حصول کے مختلف شعبوں ، خاص طور پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی بلندیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ انٹلیکچوئل پراپرٹی فائلنگ کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ گلوبل انوویشن انڈیکس میں ہندوستان کی درجہ بندی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ سال 2020 میں ہندوستان 48 ویں نمبر پر تھا۔اپنی پوزیشن بہتر کرتے ہوئے سال 2024 میں ہندوستان 39ویں نمبر پر آگیا ہے۔‘‘
محترمہ مرموں نے کہا کہ ’’بڑھتے ہوئے اعتماد کے ساتھ، ہم متعدد اقدامات کے ذریعے جدید تحقیق میں اپنی حصہ داری بڑھا رہے ہیں۔ نیشنل کوانٹم مشن کا مقصد ٹیکنالوجی کے اِس نئے شعبے میں ایک متحرک اور جدید ایکو سسٹم تیار کرنا ہے۔ ایک اور قابل ذکر اقدام نیشنل میشن آن انٹر ڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹم سے متعلق ہے۔ اس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، روبوٹکس اور سائبر سیکیورٹی جیسی کئی جدید ٹیکنالوجیوں پر کام کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ ٹیکنالوجیز جو کچھ عرصہ پہلے تک مستقبل کی باتیں سمجھی جاتی تھیں، اب تیزی سے ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن رہی ہیں۔”
یو این آئی۔ این یو۔