image
Saturday, Sep 14 2024 | Time 22:24 Hrs(IST)
National

ہندوستان سورینام کی ترقی اور ترقی کے سفر میں تعاون کے لیے تیار ہے: مرمو

ہندوستان سورینام کی ترقی اور ترقی کے سفر میں تعاون کے لیے تیار ہے: مرمو

نئی دہلی، 7 جون (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ ہندوستان سرینام کی ترقی اور ترقی کے سفر میں تعاون اور مدد کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے محترمہ مرمو نے سرینام کے اپنے دورے کے آخری دن منگل کو ایک استقبالیہ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کیا اس استقبالیہ کی میزبانی سورینام میں ہندستان کے سفیر ڈاکٹر شنکر بالاچندرن نے پاراماریبو میں کی تھی۔ تقریب کے آغاز سے قبل اوڈیشہ ٹرین حادثے میں جان گنوانے والوں کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور سورینام جغرافیائی طور پر الگ الگ ہوسکتے ہیں لیکن مشترکہ تاریخ اور مشترکہ ورثہ کے ذریعہ متحد ہیں۔ سرینام اور اس کے لوگوں کا ہندوستانیوں کے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔
انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سرینام میں ہندوستانی برادری ملک کی اقتصادی، سیاسی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے اور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی برادری کے لوگوں نے تقریباً تمام شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہند سرینام کے لوگوں کی کامیابیوں اور سورینام کی ترقی میں ان کے کردار پر ہندوستان کو بہت فخر ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی برادری دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے پل کا کام کرتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستانی برادری اپنے متعلقہ شعبوں میں سخت محنت جاری رکھے گی اور ہندوستان اور سورینام کے درمیان منفرد تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ ہندوستان تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندستان تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم ڈیجیٹل معیشت، نئی ٹیکنالوجیز، موسمیاتی تبدیلی کارروائی پر عالمی قیادت کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور نالیج سماج کے طور پر ابھر رہے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہندوستان کی مضبوط اقتصادی حالت کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے تجربات کو شیئر کرنے اور تعاون اور ترقی اور ترقی کے لئے سرینام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔
قبل ازیں انہوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور پاراماریبو میں واقع 'جیوالن ہیلڈن 1902' یادگار پر بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر بعد ازاں سرینام اور سربیا کے اپنے سرکاری دورے کے آخری مرحلے میں بلغراد روانہ ہوگئیں۔
یواین آئی۔ م ع۔ 1915

خاص خبریں
جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے: نریندر مودی

جموں، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس،نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو جموں وکشمیر کی تباہی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے: شاہ

نئی دہلی، 14 ستمبر ( یو این آئی ) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرانے کے لیے برآمدات میں اضافہ کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

بارہ مولہ: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ ہلاک

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)شمالی ضلع بارہ مولہ کے کریری علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو قابو کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے :کانگریس لیڈر

سری نگر14 ستمبر(یو این آئی)کانگریس نے ہفتے کے روز نریندر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت جموں وکشمیر میں ملی ٹنسی کو قابو کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جے شنکر نے جنیوا میں اپنے سوئس ہم منصب سے بات چیت کی، ایف ٹی اے پر تبادلہ خیال

جنیوا/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 12 سے 13 ستمبر تک جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے دورے دوران اپنے سوئس ہم منصب اگنازیو ڈینیئل جیوانی کیسس کے ساتھ بات چیت کی، جس میں دونوں لیڈروں نے ہندوستان اور ای ایف ٹی اے ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر کا ایوارڈ بھی شامل کیا گیا

نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اب ہندوستان کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ایک نیا سیکشن قائم کیا ہے جس کا نام 'بہترین ڈیبیو انڈین فلم سیکشن 2024' ہے تاکہ ہندوستانی نوجوان فلم سازوں/ ہدایت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو  فروغ دینے  کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور ارجنٹائنا نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

بیونس آئرس/نئی دہلی، 14 ستمبر (یو این آئی) ہندوستان اور ارجنٹائنا نے صحت کی دیکھ بھال اور فارما، توانائی، کان کنی، دفاع، ریلوے، جوہری توانائی، خلائی، زراعت سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

...مزید دیکھیں
image