image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 18:30 Hrs(IST)
National

سسٹم میں صفائی کی ضرورت ، جشن نوبہار مشاعرہ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا اظہار خیال

سسٹم میں صفائی کی ضرورت ، جشن نوبہار مشاعرہ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا اظہار خیال

نئی دہلی، 21جولائی (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے سسٹم میں صفائی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جہاں ہم بیٹھے ہیں وہاں بھی کچھ صاف صفائی کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے جشن بہار ٹرسٹ کے مشاعرے جشن نو بہار میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ سسٹم اچھا ہوگا تو کام بھی ہوگا اگر سسٹم صاف ستھرا نہیں ہے تو وہاں بھی ڈھنگ سے نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ہم بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن سب کچھ کرنہیں پاتے اور جلد ہی دہلی میں جو زبان بولی جاتی ہے ان کی لسانی اکیڈمیاں قائم کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ زبان کو بھی فائدہ پہنچے جو یہاں بولی جاتی ہے یا اس زبان کے لوگ یہاں رہتے ہیں۔
انہوں نے لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان امتیاز ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ لڑکے اور لڑکیوں پر یکساں توجہ دینے کے ساتھ تعلیم کے معاملے بھی امتیاز نہیں برتنا چاہئے۔انہوں نے دہلی کے سرکاری اسکول کی ایک بچی کا ذکر کیا جس نے اپنے تحریری مقابلے میں ایک کویتا لکھی تھی جس کا مصرع کچھ اس طرح تھا ’’بھائی پڑھے گا پرائیویٹ میں جاوں سرکاری اسکول‘‘۔
جشن بہار ٹرسٹ کی بانی چیرمین کامنا پرساد نے کہا کہ شاعری محض ذوق و شوق کی تسکین کے لئے نہیں ہے بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے اور عصر حاضر کے شعراء اس ذمہ داری کو بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 21ویں صدی کا بیڑہ پار نئی نسل ہی لگاسکتی ہے اس لئے نوجوان نسل کے شعراء اس بار موقع دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان نوجوان شعراء کی عمر پر نہ جائیں ان کی شاعری میں عصر حاصر کی ترجمانی اور مسائل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جشنِ نو بہار میں نوجوان تخلیق کاروں کی شاعری میں تبدیلی کی آہٹ شدّت سے محسوس کی جاسکتی تھی۔ جدید افکاراور منفرد انداز بیان میں کلام پیش کرتے ہوئے انہوں نے دہلی میں مشاعرے اور کوی سمّیلن کی روایت میں ایک نیا باب وا کیا۔ جشنِ نوبہار کے اسٹیج کی توانائی ادب کی نئی صبح کے آغاز کی طرف اشارہ کر رہی تھی۔
محترمہ کامناپرساد نے کہا کہ ’’ تبدیلی قدرت کا مزاج ہے اور تبدیلی ہی ترقی کی ضامن ہے۔ آج بدلتے ہوئی دنیا نوجوان ذہنوں سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔ اسی لئے نوجوانوں کی فکر کو منظرعام پر لانا ضروری ہے۔ ’ کہیں تو بہرِ خدا ذکرِ نوبہار چلے‘ ’’ہماری کوشش ہے کہ شاعری اور ادبی محفلوں کے ذریعے ہندوستان کی مشترکہ تہذیب اور ادبی روایات کو نئی نسل تک پہونچایا جائے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ مشاعرہ انسان اور سماج کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے اور لوگوں کے دلوں سے فاصلے کو مٹاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہب کے لئے زبان کا ہونا لازم ہے لیکن زبان کے لئے کسی مذہب کا ہونا ضروری ہے اور اس لئے زبان کو مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مشاعرہ دہلی کی شناخت ہے اور یہ روایت مغلیہ عہد سے چلی آرہی ہے جسے ہم اور آگے بڑھانا ہے۔
شعراء کی فہرست میں حسین حیدری، اظہراقبال، ابھیشیک شکلا، گورو ترپاٹھی، وِپل کمار، سبیکہ عبّاس نقوی، قیس جونپوری، مُدتا رستوگی اور رمنیک سنگھ کے نام شامل تھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر سیف محمود نے انجام دئے۔
بین الاقوامی مشاعرہ جشنِ بہار کی ۲۰ویں سالگرہ کے موقع پرنان پرافٹ ٹرسٹ جشنِ بہار کی زیرسرپرستی منعقد ہ جشنِ نوبہار کی افتتاحیہ تقریب میں ہندی اکادمی دہلی اور اردواکادمی دہلی کاتعاون شامل رہا۔
اس کے اہم شرکاء میں ہندوستان کے شعراء کرام کے علاوہ کرناٹک سابق وزیر روشن بیگ،نائب وزیر اعلی تلنگانہ محمد علی،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر سید شاہد مہدی ‘ڈی ڈی نیوز کے سابق ڈائرکٹر جنرل ایس ایم خاں، مسٹر فرقان،مشتاق احمد ایڈووکیٹ وغیرہ شامل تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
اگر بی جے پی  انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے:  آپ

اگر بی جے پی انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے: آپ

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے ملک کے لوگوں سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ) بی جے پی ) انتخابات جیت جاتی ہے تو اس ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس طرح گزشتہ 10 برسوں میں ہندوستان کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کس طرح آپریشن لوٹس چلا کر مختلف حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے ، اس کی زندہ مثال پورے ملک کے سامنے ہے۔

...مزید دیکھیں
اگر بی جے پی  انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے:  آپ

اگر بی جے پی انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے: آپ

25 Apr 2024 | 5:09 PM

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے ملک کے لوگوں سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ) بی جے پی ) انتخابات جیت جاتی ہے تو اس ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس طرح گزشتہ 10 برسوں میں ہندوستان کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کس طرح آپریشن لوٹس چلا کر مختلف حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے ، اس کی زندہ مثال پورے ملک کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جو آپریشن سورت سے شروع ہوا ہے وہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پچھلے 10 برسوں میں آپریشن لوٹس چلا کر بی جے پی نے مختلف ریاستوں کے اراکین اسمبلی کو توڑا اور خریدا ہے، حکومتیں گرائی ہیں۔ 2024 کے بعد اس ملک میں الیکشن نہیں ہوں گے اس کی شروعات سورت سے ہوچکی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image