image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 20:08 Hrs(IST)
National

روہنگیا مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مسلم پرسنل لاء بورڈکی سردمہری افسوسناک: امام بخاری

روہنگیا مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مسلم پرسنل لاء بورڈکی سردمہری افسوسناک: امام بخاری

نئی دہلی13ستمبر(یو این آئی ) شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ کی سرد مہری کو مجرمانہ خاموشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے بھوپال اجلاس سے مسلمانوں کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔ مولانا بخاری نے آج یہاں جاری ایک بیان میں بھوپال میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی کارروائی پر نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ بورڈ نے میانمارکے مسلمانوں کی سفاکانہ نسل کشی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے ملت کے ایک سنگین مسئلے کے تعلق سے اپنی سردمہری اور لاتعلقی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے طلاق ثلاثہ جیسے سنجیدہ مسئلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی اپنی غیر سنجیدگی ظاہر کی ہے۔ امام بخاری نے کہا کہ بورڈ کا اجلاس ایسے وقت منعقد ہوا جب میانمارمیں مسلمانوں پر توڑے جانے والے بھیانک مظالم اور لاکھوں کی تعداد میں ان کے انخلاء پر پوری دنیا کے مسلمان شدید اضطراب میں مبتلا ہیں اور وہ اس بہیمانہ نسلی تطہیر کے خلاف اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ہندوستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں اور دوسرے طبقات کی جانب سے بھی روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک بھی میانمار کی حکومت سے بدترین تشدد بند کرنے اور مسلمانوں کا انخلاروکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ نے اس سنگین صورت حال سے مجرمانہ چشم پوشی اختیارکی ہے۔ اس نے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ عملی قدم تو دور، اس سے اتنا بھی نہیں ہو سکا کہ وہ ایک قرارداد ہی منظور کر کے میانمارکے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا اور مظلومینِ میانمار کے حق میں ہمدردی کے دو بول بول دیتا۔ جاری ۔ یو این آئی ج ا

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
اگر بی جے پی  انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے:  آپ

اگر بی جے پی انتخابات جیت جاتی ہے تو 2024 کے بعد ملک میں انتخابات نہیں ہوں گے: آپ

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی ( آپ ) نے ملک کے لوگوں سے آئین اور جمہوریت کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی ) بی جے پی ) انتخابات جیت جاتی ہے تو اس ملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کس طرح گزشتہ 10 برسوں میں ہندوستان کی جمہوریت کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور کس طرح آپریشن لوٹس چلا کر مختلف حکومتوں کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے ، اس کی زندہ مثال پورے ملک کے سامنے ہے۔

...مزید دیکھیں
image