InternationalPosted at: Feb 14 2020 11:31AM میانمار میں دہشت گرد وں کے مورٹار سے 20 طلبا ء زخمی
یانگون، 14 فروری (ژنہوا ) میانمار کے صوبہ رخائن میں مقامی دہشت گرد تنظیم اراكان آرمی کی جانب سے داغے گئے مورٹار کے پرائمری اسکول میں گرنے سے 20 طلبا ء زخمی ہو گئے ہیں ۔
ڈیفنس سروس کے کمانڈر ان چیف نے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ارکان آرمی کے دہشت گردوں نے بتھیڈونگ بستی میں میانمار کے فوجی جوانوں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے اس مورٹار داغا تھا ۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی اور اس کے بعد یہ دہشت گرد وہاں سے واپس چلے گئے تھے ۔ دہشت گردوں کی جانب سے داغا گیا ایک مورٹار گاؤں میں اسکول سے ٹکرایا جس کی زد میں وہاں کھیل رہے اسکولی بچے آگئے اور اس سے تقریبا 20 طلباء زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پانچ زخمیوں کو بتھيڈونگ بستی اسپتال بھیجا گیا، جبکہ دیگر کا فوجی کیمپ میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ واضح رہے کہ میانمار میں رخائن برادری کے لوگوں کے حقوق کے لئے لڑنے والا گروپ اراكان آرمی میانمار کی فوج کے خلاف لڑ رہا ہے اور حکومت نے سرکاری طور پر اسے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے ۔
ژنہوا ۔ ک ج