image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 13:37 Hrs(IST)
National

راہل چین پر جھوٹ بولنا کب چھوڑیں گے؟ نڈا

راہل چین پر جھوٹ بولنا کب چھوڑیں گے؟ نڈا

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے آج کانگریس کے سبق صدر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی، ان کے خاندان اور کانگریس لیڈران چین پر جھوٹ بولنے سے کب باز آئیں گے؟ مسٹر نڈا نے اروناچل پردیش کے سرحدی علاقے میں چین کے گاؤں بسانے کی خبروں پر مسٹر گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اروناچل پردیش میں مسٹر راہل گاندھی جس زمین کا ذکر کررہے ہیں وہ کسی اور نے نہیں، بلکہ سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو نے خود چین کو تحفہ میں دی تھی۔
انہوں نے مسٹر گاندھی سے سوال پوچھا کہ"کانگریس ہر بار چین کے سامنے کیوں ہتھیار ڈال دیتی ہے؟" کیا مسٹر گاندھی اپنے خاندانی کنٹرول والے ٹرسٹ کو چین سے ملنے چندے واپس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
مسٹر نڈا نے کہا کہ "مسٹر گاندھی نے کووڈ- 19 کے حوالے سے بھی ملک کی حوصلہ شکنی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ہمارے سائنس دانوں نے ایک نہیں بلکہ دو ٹیکے بنائے ہیں تو انہوں نے اب تک سائنسدانوں کو مبارکباد کیوں نہیں دی ہے اور ایک بار بھی 130 ہندوستانیوں کی تعریف کیوں نہیں کی ہے؟
زراعتی قوانین کے بارے میں کانگریس کے رویہ پر سوال اٹھاتے ہوئے بی جے پی صدر نے پوچھا کہ "کانگریس ہندوستان کے کسانوں کو اکسانے اور گمراہ کرنے سے کب باز آئے گی؟" کانگریس حکومتوں کے دوران دہائیوں تک کسان غریب کیوں رہے؟ کیا وہ صرف احتجاج کرکے کسانوں کے تئيں ہمدردی محسوس کرتے ہیں؟
یو این آئی۔ م ش۔ 1940

خاص خبریں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

رانچی، 16 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ میں ای ڈی کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں پھر سے دارالحکومت رانچی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

اسرائیل غزہ میں عارضی جنگ بندی چاہتا ہے: حماس عہدیدار

غزہ، 16 اپریل (یو این آئی) اسرائیل حماس کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدے کی کوشش کر رہا ہے، تاکہ وہ غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن دوبارہ شروع کرنے سے پہلے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بناسکے۔

...مزید دیکھیں
سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر کشتی الٹنے کا واقعہ:منوج سنہا کا اظہار افسوس، کہا میں خود صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کی صبح یہاں جہلم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں انسانی جانوں کے زیاں پر اظہار افسوس کیا۔

...مزید دیکھیں
جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

جاپان کے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے

ٹوکیو، 16 اپریل (یو این آئی) جاپان کے کوشیما میں پیر کی دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image