NationalPosted at: Feb 23 2021 2:46PM کرناٹک دھماکہ:نائیڈو نے دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی،23 فروری (یواین آئی) نائب وزیراعلی ایم وینکئیا نائیڈو نے کرناٹک میں پتھر کی ایک کان میں رکھی جلیٹن کی چھڑوں میں دھماکے کی وجہ سے لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔
نائب وزیراعلی سکریٹریٹ نے منگل کو یہاں ایک پیغام میں کہا کہ مسٹر نائیڈو نے متاثرہ کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا،’’کرناٹک کے چکل بلا پور ضلع میں ہوئے کان حادثے میں مرنے والوں کے سلسلے میں جان کر افسردہ ہوں ۔زخمی اور متاثرہ کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور ایشور سے ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
کرناٹک کے چکبلاپور ضلع میں پیر کی دیر رات جلیٹن کی چھڑوں میں دھماکے کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی۔
یواین آئی۔اےایم۔