NationalPosted at: Feb 11 2019 5:14PM مودی اور این ڈی اے حکومت ملک کو تقسیم کر رہے ہیں:چندرابابو
نئی دہلی، 11فروری(یواین آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم مودی اور این ڈی اے حکومت ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔
نائیڈو جو اے پی کو خصوصی درجہ اور اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے مطالبہ پر قومی دارالحکومت نئی دہلی کے اے پی بھون میں ایک روزہ بھوک ہرتال اور احتجاج کر رہے ہیں، نے مختلف ٹی وی چینلس سے بات کی ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی او راین ڈی اے حکومت ملک کے عوام میں نفرت کی مہم چلارہی ہے تاکہ اس کا سیاسی فائدہ اٹھایاجاسکے لیکن وہ ایسا نہیں کرسکتے ۔
یو این آئی۔ و خ