image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 19:52 Hrs(IST)
National

نیشنل ٹرائبل کمیشن کے 15 ویں یوم تاسیس میں ونکیا نائیڈو شرکت کریں گے

نیشنل ٹرائبل  کمیشن کے 15 ویں یوم تاسیس میں ونکیا نائیڈو شرکت کریں گے

نئی دہلی ،17 فروری (یواین آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو منگل کو نیشنل ٹرائبل کمیشن ( این سی ایس ٹی) کے 15 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا افتتاح کریں گے۔مرکزی قبائلی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کمیشن کے 31 دسمبر 2018 کو 109 ویں اجلاس میں نیشنل ٹرائبل کمیشن کے 15 ویں یوم تاسیس کی تقریب منانے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ کمیشن کا قیام 2004 میں 19 فروری کو آئینی (89 ترمیم) ایکٹ کے تحت عمل میں آیا تھا۔
یوم تاسیس کی تقریب میں مسٹر نائیڈو ’آئین اور قبائل‘ کے عنوان پر لیکچر دیں گے۔ اس موقع پر کمیشن’این سی ایس ٹی قیادت ایوارڈ' بھی دے گا۔ یہ ایوارڈ قبائلی برادریوں کی خدمات اور فلاح و بہبود کے لئے دیاجائے گا۔ یہ تین زمروں میں دیا جائے گا۔ ان میں تعلیمی ادارے اور یونیورسٹی، سرکاری صنعت اور بینکنگ اور شخص یا غیر سرکاری تنظیم شامل ہیں۔
اس سال یہ ایوارڈ بھونیشور کے كلنگ انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز، رانچی کے سینٹرل کول فیلڈز لمیٹڈ اور ’انڈمان آدم جنجاتی وکاس سمیتی‘ ویلفیئر افسر ڈاکٹر پرنب کمار سركر کو دیاجائےگا۔ایوارڈ انعام کی شکل میں ایک توصیفی سند، ایک تمغہ اور شال پیش کیا جائے گا۔
تقریب میں جنگ آزادی میں قبائلی برادری کے تعاون کو نمایاں کرنے والی کتاب ’جنجاتی سوادھینتا سنگرام ‘ کی رونمائی بھی ہوگی۔
یو این آئی،اظ

خاص خبریں
الیکشن کمیشن  ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی   سے متعلق خدشات کو دور کرے  :  سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی سے متعلق خدشات کو دور کرے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد مماثلت (گنتی) پر فیصلہ سنایا ہے  بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر جمعرات کو الیکشن کمیشن سے کہا گیا کہ وہ موجودہ نظام میں امیدواروں کے نمائندوں کی شمولیت سمیت تمام انتخابی عمل اور طریقہ کار سے متعلق تمام خدشات کو دور کرے اور چھیڑ چھاڑ کو روکے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں:  آپ

مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں: آپ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین اور لوگوں کو دیے گئے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کے لیے 400 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کہ 2024 کا الیکشن آخری الیکشن ہوگا ۔

...مزید دیکھیں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  میں روبوٹ کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نایاب سرجری

ہندوستان میں روبوٹ کی مدد سے چھاتی کے کینسر کی نایاب سرجری

نئی دہلی، 18 اپریل(یو این آئی) میڈیکل کے شعبہ میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے سی کے برلا اسپتال، دہلی نے روبوٹک اسسٹڈ بریسٹ پریزرویشن سرجری کی مدد سے پیچیدہ پستان کے کینسر میں مبتلا دو خواتین مریضوں کا علاج کرکے بڑی کامیابی رقم کی ہے  یہ ہندوستان میں کی جانے والی اب تک کی نایاب قسم کی سرجری ہے، جس میں کینسر میں مبتلا مریضوں کے پستان اور نپل سینسیشن کو محفوظ رکھنے کے لیے اس منفرد تکنیک کی مدد لی گئی۔

...مزید دیکھیں
بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی)معروف کمپنی بلیو اسٹار لمیٹڈ نے آج مختلف اپلی کیشنز کے لیے 60 لیٹر سے لے کر 600 لیٹر تک کی صلاحیت کے ساتھ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ڈیپ فریزر کی ایک جامع نئی رینج کے آغاز کا اعلان کیا کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بی تیاگ راجن نے سال2024 کے لیے ڈیپ فریزر کی نئی رینج کا آغاز کرتے ہوئے نے کہا کہ نئی مصنوعات زیادہ ذخیرہ کرنے، ٹھنڈک کی صلاحیت میں اضافہ اور بہتر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو بااثر برودت او رکولنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ گرمی منتقل کرنے کو یقینی بناتی ہیں۔

...مزید دیکھیں

کرفیو، فسادات کا خاتمہ،اب ہے ترقی کی حکمرانی:یوگی

18 Apr 2024 | 7:48 PM

بلندشہر:18اپریل(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے میعاد کار میں فساد اور کرفیو عام بات تھی جبکہ ان کی حکومت میں پختہ نظم ونسق کی وجہ سے ترقی کا راج قائم ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image