NationalPosted at: Jul 23 2017 10:34PM ناپاک عزائم کے ساتھ کنٹرول لائن پار کرنے والوں کو ہماری فوج مناسب سبق سکھائے گی: وینکیا نائیڈو
نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) دہشت گردی کی حمایت اور پناہ دینے کے لئے پاکستان کو وارننگ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ کے لئے این ڈی اے کے امیدوار وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ ناپاک عزائم اور مذموم اہداف کے ساتھ کنٹرول لائن میں داخل ہونے والوں کو ہماری فوج مناسب سبق سکھائے گی۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے کارگل پراکرم پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہيں اور دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہيں۔ ہم تمام اختلافات کو غیر فوجی طریقوں سے حل کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ لیکن اگر کوئی ناپاک عزائم کے ساتھ کنٹرول لائن میں داخل ہوگا، تو ہماری فوج اسے مناسب سبق سکھائے گی"۔ بظاہر پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسٹر وینکیا نائیڈو نے اس پر خطے میں عدم استحکام اور کشیدگی پید اکرنے کے لئے منصوبہ بند کوششیں کرنے کا الزام لگایا ۔ مسٹر نائیڈو نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں ایسی کوششیں دیکھ کر قطعا تعجب نہيں ہے۔ ہندوستانی فوج ایسی تمام کوششوں پر منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیارہے۔ اس موقع پر مسٹر وینکیا نائیڈو نے پاکستان کو 1971 میں ہندوستانی کی جیت کی یاد دہانی بھی کرائی۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 1915