OthersPosted at: Jan 22 2017 7:22PM شاعر اورنغمہ نگار نقش لائل پوری نہیں رہے
ممبئی ،22؍جنوری(یواین آئی)ہندی فلموں کے مشہورومعروف نغمہ نگار نقش لائل پوری کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 89برس تھی۔وہ طویل عرصہ سے علیل تھے۔ نقش لائل پوری 24فروری1928کوفیصل آبادسے نزدیک لائل پور(پاکستان) میں پیدا ہوئے ۔ان کا اصل نام جسونت رائے شرما تھا ۔ جب انہوں نے لکھنا شروع کیا توتخلص نقش لائل پوری رکھ لیا ۔ان کے والد ایک انجینئر تھے اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں۔اپنے اردواستاذ کی مددسے وہ لاہور چلے آئے اورادب کا مطالعہ شروع کردیااور مشاعروں میں توجہ کا مرکز بننے لگے۔ ہندوستان کی آزاد ی کے بعد نقش لائل پوری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لکھنو منتقل ہوگئے۔ 1951میں ممبئی کا رُخ کیاتاکہ فلموں میں اپنا کیریئر بناسکیں جس میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی ۔ انہوں نے چیتنا(1970)،رسم الفت کو نبھانا تو نبھائے کیسے(دل کی راہیں1973)،الفت میں زمانے کی (کال گرل 1974)اور یہ ملاقات ایک بہانا ہے(خاندان1979)سمیت متعددفلموں کے گانے لکھے۔انہوں نے 40پنجابی فلموں میں تقریباً 350نغمے تحریر کئے۔ان کا شعرکافی پسند کیا جاتا ہے۔ ہم نے کیا پا لیا ہندو یا مسلماں ہو کر کیوں نہ انساں سے محبت کریں انساں ہو کر جاری۔ اے اے اے۔ایم اے۔م الف