image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 14:18 Hrs(IST)
Regional

آئینی حدود، پارلیمنٹ کے اقدار کو جاگیر دارانہ غرور، اَنا اور انارکی سے ہائی جیک نہیں کیا جا سکتا:نقوی

آئینی حدود، پارلیمنٹ کے اقدار کو جاگیر دارانہ غرور، اَنا اور  انارکی سے ہائی جیک نہیں کیا جا سکتا:نقوی

رام پور،19/ مارچ(یو این آئی)بھاجپا کے سنیئرلیڈر، اور سابق مرکزی کابینی وزیر مختار عبّاس نقوی نے کانگریس لیڈر شری راہل گاندھی کے غیر ملک میں بھارتیہ پارلیمنٹ، جمہوریت پر دیئے بیان پر آج سخت رائے زَنی کرتے ہوئے کہا کہ ”معافی بھاجپا سے نہیں، بھارت سے مانگنی ہے، سرکار سے نہیں، پارلیمنٹ سے مانگنی ہے مسٹر نقوی نے آج رام پور میں اِخبار نویسوں سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس اور اُس کے لیڈروں کو ” سامنتی غرور، سَنکی سُرور “ سے باہر نکل کر ملک کے مُوڈ اور ماحول کو سمجھنا چاہئے اور پارلیمنٹ، دستور اور جمہوریت کی توہین پر شرمندگی کا اِظہار کرنا چاہیئے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ 2024 کے اِنتخابات سے پہلے ” اَپوزیشن کی چودھری بننے کی چُلبُلاہٹ “ میں پارلیمنٹ، دستور، جمہوریت پر حملے کی ” حماقت سے بھری سازش کا جاگیر دارانہ جنون“ کسی بھی جمہوریت میں ناقابلِ قبول ہے۔
مسٹر نقوی نے کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اِنھیں حماقتوں نے ” نان۔پرفارمنگ پارٹی کو نان۔ پروڈکٹیو پَپّو“ بنا دیا ہے، جس کا اندر کوئی بھاؤ نہیں، باہر کوئی مول نہیں۔
مسٹر نقوی نے چُٹکی لیتے ہوئے کہا کہ اِس بات کو کانگریس کے لوگ بھی محسوس کر رہے ہیں، اِسی لئے ” کانگریس میں اِنٹری سے زیادہ اِکزٹ گیٹ پر لائن بڑھتی جا رہی ہے“۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی دھمک، مودی جی کی دھاک کوتاریک کرنے کی ہوشیاری سے بھری دھُن میں ایسے افراد بذاتِ خود ملیا میٹ ہوتے جا رہے ہیں، جو ابھی بھی سیاست کو جاگیردارانہ وراثت کا پیدائشی حق سمجھ بیٹھے تھے۔
مسٹرنقوی نے کہا کہ ملک کی آئینی حدود، پارلیمنٹ کے اقدار کو ”جاگیر دارانہ غرور، اَنا اور انارکی“ سے ”ہائی جیک“ نہیں کیا جا سکتا۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جاپانی وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے پر

جاپانی وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے پر

ٹوکیو، یکم اپریل (یو این آئی) جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی چین-جاپان امن اور دوستی کی 45 ویں سالگرہ منانے کے لیے ہفتہ کو بیجنگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب کن گینگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو ئی

ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو ئی

کوئٹو، یکم اپریل (یو این آئی) ایکواڈور میں مٹی کے تودے گرنے کے سبب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

خرطوم، یکم اپریل (یو این آئی) شمالی سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم چودہ افراد کی موت اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

تل ابیب، یکم اپریل (یو این آئی) اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6  ارب  ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6 ارب ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

(سلگ اور سرخی درست کرتے ہوئے)
واشنگٹن، یکم اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یوکرین کے لیے 48 ماہ کے واسطے 15.6 ارب ڈالر کے نئے مالیاتی انتظام کو منظوری دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image