NationalPosted at: Feb 18 2019 5:52PM وقف املاک کے ذریعہ ہنرمندانہ تعلیمی ترقی: نقوی
نئی دہلی، 18فروری (یو این آئی)اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پیر کے روز کہا کہ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مرکزی حکومت 100فیصد مالی مدد دے رہی ہے، تاکہ ملک بھر کی وقف جائیدادوں کا استعمال، سماج کے ضرورت مند طبقات کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے اور ان کے اندر روزگار دلانے والی ہنرمندی کے فروغ کے لئے ، کیا جاسکے ۔نوتشکیل شدہ مرکزی وقف کونسل (سی ڈبلیو سی)کی نئی دہلی میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے بنیادی سہولتیں دستیاب کرائی ہیں، تاکہ آزادی کے بعد سے ہی سہولتوں سےمحروم ملک کے پسماندہ علاقوں میں اقلیتوں، بالخصوص لڑکیوں کو تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے اور ان کے اندر روزگار دلانے والی ہنرمندی کے فروغ کو یقینی بنایا جاسکے۔
میٹنگ کا آغاز جموں و کشمیر کے پُلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے سیکورٹی دستے کے عملے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دومنٹ کے سکوت کے ساتھ ہوا ۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ بنیادی سہولتیں دستیاب کرانے کے لئے جنگی سطح پر کام کئے گئے ہیں، تاکہ ملک کے 308اضلاع میں اقلیتوں ، بالخصوص لڑکیوں کے سماجی، اقتصادی ،تعلیمی امپاور منٹ اور ان کے اندر روزگار دلانے والی ہنرمندی کے فروغ کو یقینی بنایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ مرکزی حکومت کے دوران اقلیتی برادریوں کی ترقی کے لئے جہاں محض 90اضلاع کی نشان دہی کی گئی تھی، وہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت میں ملک کے 308اضلاع میں اقلیتوں کی ترقی سے متعلق پروگراموں کی توسیع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سماجی ، اقتصادی، تعلیمی امپاورمنٹ (تفویض اختیارات)اور روزگار دلانے والی ہنرمندی کے فروغ کے لئے وقف جائیدادوں کے استعمال کی مہم کامیاب رہی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 5.77لاکھ رجسٹرڈ وقف جائیدادیں ہیں۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔