image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 07:39 Hrs(IST)
National

'حکمرانی سے حکمران اور گڈ گورننس سے شخصیت بنتی ہے': نقوی

'حکمرانی سے حکمران اور گڈ گورننس سے شخصیت بنتی ہے': نقوی

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) سابق مرکزی کابینہ وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے ہفتہ کو کہا کہ 'گورننس سے حکمران اور گڈ گورننس سے شخصیت بنتی ہے' اور وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ ثابت کر کے دکھادیا ہے۔
مسٹر نقوی نے روٹری تنظیم روٹری ڈلہی آئٹس فاؤنڈیشن کے ذریعہ دارالحکومت کے وزیرپور میں قائم کردہ ہنر مندی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی بائی چانس نہیں بلکہ عزم، محنت اور وابستگی سے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'غریب ملک کی صف' سے 'مضبوط اقتصادی طاقت' کی پہچان نے ہندوستان کی شان میں اضافہ کیا ہے۔ مسٹرمودی نے 'پالیسی پیرالسس کی روایت‘ کو ریفورم، پرفام، ٹرانسفارم کے نتائج‘ سے ختم کیا۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ ہندوستان دنیا بھرکے لیے سرمایہ کاری کا بہترین ہب بن گیا ہےاور مینوفیکچرنگ کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا، "سال 2022 میں، ملک نے 770 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمد کی تھی۔ از آف ڈوئنگ بزنس میں 2014 میں 142 ویں نمبر سے اوپر اٹھ کرہندوستان اب 63ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت 2014 سے پہلے 'فریجائل فائیو' میں تھی۔ سال 2014 تک ہندوستان کی معیشت ایسی تھی کہ اس کا شمار فریجائل فائیو یعنی انتہائی نازک پانچ معیشتوں میں تھا اور ہم عالمی درجہ بندی میں 10ویں نمبر پر تھے۔ لیکن اب صورتحال بدل چکی ہے۔ مسٹر مودی کی بے مثال گڈ گورننس کی وجہ سے آج ہم دسویں پوزیشن سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ہندوستان کی معیشت ساڑھے تین ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا موبائل فون بنانے والا ملک ہے۔ ٹیکس وصولی کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ اپریل 2023 میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی وصولی 1.87 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو اب تک کا ایک ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ روٹری اسکل سنٹر فار ایکسی لینس نوجوانوں کی قابل روزگار ہنر مندی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ مرکزکسٹمر کیئر ایگزیکٹو، ویلڈنگ ٹیکنیشن، سی این سی مشین آپریٹر، ایکویٹی ڈیلر اور مختلف روزگار کے قابل کورس فراہم کرے گا۔
اس موقع پرراجیہ سبھا ایم پی نارائن داس گپتا، وزیر پور ایم ایل اے راجیش گپتا، روٹری ڈسٹرکٹ کے ڈی جی اشوک کنتور، روٹری ڈلہی آئٹس فاؤنڈیشن کی صدر ریما گرگ اور نائب صدر مسٹر سی پی گپتا، پی ایچ ڈی سی سی آئی میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مکیش گپتا اور دیگر معززین موجود تھے۔
یواین آئی۔الف الف

خاص خبریں
انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

انتخابات کے پہلے مرحلے میں 60 فیصد سے زائد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں کل 102 حلقوں کے لئے جمعہ کو 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی لوک سبھا کی کل 543 سیٹوں کے لیے سات مرحلوں میں کرائے جانے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعہ کو 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 102 سیٹوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوئی ان سیٹوں پر کل 16.63 کروڑ ووٹروں کو کل 1625 امیدواروں میں سے انتخاب کرنا تھا۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

ایرانی مفادات کے خلاف اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب سے گریز نہیں کریں گے: ایران

تہران،19 اپريل (یو این آئی) ایران نے خبردار کردیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی پر فیصلہ کن اور مناسب جواب دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کر چکا، خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازعے کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کوموقع دینے کو تیار ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

میں نے آشوتوش شرما کی شاندار بلے بازی کا لطف اٹھایا: سوریہ کمار

ملاں پور، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے 33ویں میچ میں پنجاب کنگز کے آشوتوش شرما کی بلے بازی کی تمام تعریفوں کے درمیان ممبئی انڈینس کے بلے باز سوریہ کمار یادو نے کہا کہ وہ بھی آشوتوش کی شاندار بلے بازی سے لطف اندوز ہوئے آشوتوش سوریہ کمار اور گلین میکسویل کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 34ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

19 Apr 2024 | 11:59 PM

لکھنؤ، 19 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعہ کو کھیلے گئے 34ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................7......6......1.....0.....12......0.677کولکاتہ نائٹ رائیڈرز............ ...............6......4.....2......0......8.......1.399چنئی سپر کنگز ..................................7......4.....3.....0.......8.......0.529سن رائزرز حیدرآباد............ ................6......4.....2......0......8........0.502لکھنؤ سپر جائنٹس.................................7......4.....3.....0.......8.......0.123دہلی کیپٹلز ................................. ........7......3.....4......0......6......-0.074ممبئی انڈینز ................................. .......7......3.....4.....0.......6......-0.133گجرات ٹائٹنز ................................. ......7......3.....4......0......6.......-1.303پنجاب کنگز ................................. ........7......2.....5......0......4.......-0.251رائل چیلنجرز بنگلور..............................7......1.....6......0......2.......-1.185یواین آئی۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 7:05 PM

ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے میں شکیل دل کا ہوں ترجماں کہ محبتوں کا ہوں رازداں -مجھے فخر ہے مری شاعری مری زندگی سے جدا نہیں - شکیل احمد ،تین اگست 1916 کو اتر پردیش کے بدایوں قصبے میں پیدا ہوئے ۔ ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا۔ والد جمیل احمد سوختہ قادری بدایونی ممبئی کی مسجد میں خطیب او رپیش امام تھے اس لیے شکیل کی ابتدائی تعلیم اسلامی مکتب میں ہوئی۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image