NationalPosted at: Jul 12 2020 9:41PM بحران کے وقت ترقی کے تئیں اعتماد کو تقویت ملی: نقوی
نئی دہلی، 12 جولائی ( یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئیر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا،" کنبے کی قالین کے نیچے کرپشن کے کچڑے کا کولاہل صاف نظر آ رہا ہے۔ یہی کرپشن کا کچڑا کانگریس کا پچڑا بن گیا ہے۔کرپشن کے کاروبار کے سیٹھ کی اینٹھ اس بات کا ثبوت ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے"۔
مسٹر نقوی نے آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی جنھیں "بینگن اور برگر" ، "پیاز اور پزہ" ، "گنے اور گڑ" ، "دھان اور پان" ، "سولر پلانٹ اور سولرپارک" کے درمیان فرق معلوم نہیں وہ ملک کی معیشت ، سلامتی ، اصلاحات پر جہالت سے بھرپور "بیان بہادری" کر رہے ہیں اور قدرتی آفت کو اپنی "جہالت اور انتشار"کا موقع بنا بیٹھے ہیں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا پہلا جمہوری ملک ہوگا جس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں بحران کے وقت 81 کروڑ افراد کو مفت کھانا، ون نیشن ون راشن کارڈ، 8 کروڑ کنبوں کو مفت گیس سلنڈر، 1 لاکھ 70 ہزار کروڑ کا غریبوں کی بہبود کا پیکج، 20 کروڑ خواتین کے جن دھن اکاؤنٹ میں 1500 روپیے، کسان سمان ندھی کے تحت 19 ہزار کروڑ روپے جیسے موثر اقدامات جن سے لوگوں میں "ترقی کے تئیں اعتماد" کو تقویت ملی ہے۔
جاری۔۔۔۔یو این آئی، ایم اے۔