image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 12:44 Hrs(IST)
Entertainment » Art and Theatre

نرگس فاخری 37 برس کی ہوگئیں

نرگس فاخری 37 برس کی ہوگئیں

ممبئی، 20 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ کی راک اسٹار گرل نرگس فاخری 37 برس کی ہوگئی ہیں۔
نرگس فاخری کی پیدائش 20 اکتوبر 1979 کو کوئنس (نیویارک) میں ہوئی تھی ان کے والد محمد فاخری کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ ان کی والدہ میری چیک کرشچئن تھیں۔
جب وہ محض سات سال کی تھیں تو ان کے والدین کے درمیان طلاق ہوگیا تھا۔
امریکی نیکسٹ ٹاپ ماڈل کا حصہ رہ چکی نرگس نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات سال 2011 میں ریلیز امتیاز علی کی فلم ’’راک سٹار‘‘ سے کی تھی جس میں ان کے اپوزٹ رنبیر کپور تھے یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ہٹ رہی تھی اور اس جوڑی کو ناظرین نے کافی پسند کیا تھا۔
2013 میں نرگس کی دوسری فلم ’’مدراس کیفے‘‘ منظرعام پر آئی جس میں انہوں نے ایک جرنلسٹ کا سنجیدہ کردار نبھاکر ناظرین کو مسحور کردیا تھا ۔
اس کے بعد ’’میرا تیرا ہیرو، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو اور کک جیسی فلموں میں نظر آئیں۔
انہوں نے ہالی وڈ کی فلم ’’اسپائے‘‘میں بھی کام کیا ہے ۔
وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے فوٹوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔
انسٹاگرام پر ان کے تقریباً ایک میلین فالوورز ہیں۔
اس سال ان کی ’’ہاوس فل 3 اور بینجو جیسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1136

image