OthersPosted at: Aug 4 2020 9:48AM ناسک میں کورونا معاملات 16 ہزار سے متجاوز
ناسک، 4 اگست (یو این آئی) ناسک میں پیر کے روز کورونا کے 1،018 نئے معاملات درج ہوئے ہیں جس سے ضلع میں کووڈ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16،603 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 6،724 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 5،706 نمونے منفی اور 1،018 مثبت آئے ہیں۔
ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ناسک میں 876 نئے کیس ناسک شہر سے آئے ہیں جبکہ 120 معاملات ناسک دیہی علاقوں سے اور 22 مالیگاؤں سے درج ہوئے ہیں۔
ناسک میں 11 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں جس میں ناسک شہر اور ناسک دیہی علاقوں کے پانچ ۔پانچ، اور مالیگاؤں سے ایک کی موت ہوئی ہے۔ یہاں 16،603 متاثرہ مریضوں میں سے 522 کی موت ہوچکی ہے جبکہ 11،781 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
یو این آئی۔ شا پ۔ 0809