NationalPosted at: Jan 25 2020 9:57PM فرنانڈس، جیٹلی، سشما کو پدم وبھوشن، مجموعی طورپر 141کو پدم ایوارڈ
نئی دہلی، 25جنوری (یو این آئی) سوشلسٹ لیڈر جاج فرنانڈیس، سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور محترمہ سشما سوراج (تینوں بعد از مرگ) اور مکہ باز ایم سی میری کوم سمیت مختلف شعبوں کی سات ہستیوں کو اس برس پدم وبھوشن سے نوازا جائے گا۔
مختلف شعبوں کی سات ہستیوں کو پدم وبھوشن، 16کو پدم بھوشن اور 118کو پدم شری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ صدر رامناتھ کووند نے ان انعامات کومنظوری دے دی ہے۔
پدم وبھوشن اعزاز کے لئے منتخب ہستیوں میں آنجہانی فرنانڈیس، آنجہانی ارون جیٹلی، اور آنجہانی محترمہ سشما سوراج اور محترمہ میری کوم کے علاوہ عوامی خدمت کے لئے انیرودھ جگناتھ، کلاسیکی گلوکار چھنو لال مشرا اور روحیانیت کے شعبہ میں سوامی جی مسٹر پیجاورا ادھوکھاجہ ماتا اوڈپی (بعد از مرگ) شامل ہیں۔
صنعت کار آنند مہندرا اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو سمیت 16کو پدم بھوشن اعزاز کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
جاری یوا ین ائی۔م ع۔ 2145