RegionalPosted at: Oct 16 2019 8:42PM اجودھیا سپریم کورٹ کا فیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کرنے کو تیار
اجودھیا،16اکتوبر(یو این آئی) اجودھیا میں متنازعہ بابری مسجد اراضی مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں مکمل ہونے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ہندواور مسلم سماج نے بدھ کے روز بیک آواز کہا کہ انھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ متفقہ طورپر قبول ہے۔
بابری مسجد اراضی مقدمے کے مدعی اقبال انصاری نے کہا،’ اجودھیا تنازعہ کی سماعت مکمل ہونے پر آج میں بڑا سکون محسوس کر رہا ہوں۔ اب وہ دن دور نہیں ہے جب کہ ملک کے عوام(دنوں فریق) سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد اسے تسلیم کریں گے۔ ہم تو مسلسل اپنے بیانات میں یہی کہتے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہوگا اسے مسلم سماج تو مانے گا ہی لیکن ہندوسماج کو بھی ماننا چاہیے۔ اجودھیا آج بھی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے اور آنے والے وقت میں یہ عمل بھی بہرحال جاری رہے گا‘۔
جاری....یو این آئی،ایم اے۔