NationalPosted at: Dec 4 2020 9:31PM آٹھ دسمبر کو ’بھارت بند‘ کی کال
نئی دہلی، 04 دسمبر (یو این آئی) کسان تنظیموں نے تین زرعی قوانین کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور آٹھ دسمبر کو ’بھارت بند‘ کی دھمکی دی ہے۔
جمعہ کے روز ہوئے کسان تنظیموں کے اجلاس میں ’بھارت بند‘ کی اپیل کی گئی۔ کسان تنظیموں نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر دہلی کی سرحدوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ گذشتہ روز کی میٹنگ بہت اہم ہے اور وہ اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یو این آئی،ایم اے۔