image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:24 Hrs(IST)
National

سائنسداں، ڈاکٹر اور انجینئرمل کر کام کریں: هرش ورددھن

سائنسداں، ڈاکٹر اور انجینئرمل کر کام کریں: هرش ورددھن

نئی دہلی 20 مارچ (یو این آئی) سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹر هرش ورددھن نے آج کہا کہ ملک کے مسائل کے فوری حل کے لئے سائنسدانوں، ڈاکٹروں اور انجینئروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر هرش ورددھن نے آج یہاں بایو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اےسي) کے چھٹے سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا ’’سائنسدانوں، ڈاکٹروں اور انجینئروں کے درمیان آپسی بات چیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔یہ اکا دکا ورکشاپ یا کانفرنس تک محدود نہ رہے۔ ایسا ماڈل بنایا جائے جس میں وہ باضابطہ طور پر ایک دوسرے کے رابطہ میں رہیں اور مل کر کام کریں‘‘۔
بی آئی آر اےسي بایو ٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق، تکنیک کی ترقی اور انہیں مارکیٹ تک پہنچانے میں صنعتوں اوراختراع کرنے والوں کی مدد کرتی ہے۔ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے بایوٹیکنالوجی شعبہ کی ماتحتی میں کام کرتی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کی آزادی کے 70 سال کے بعد بھی متعدد ایسےمسائل ہیں جن کا حل ابھی تک نہیں ڈھونڈا جا سکا ہے۔
انہوں نے بی آئی آر اےسي سے ایسے مسائل کی فہرست تیار کر کے ان پر کام کرنے کے لئے کہا ہے جن کا حل بایوٹیکنالوجی کے دائرے میں ہے۔ انہوں نےزمینی سطح پر اختراع کرنے والوں کو بھی اس عمل کا حصہ بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ باضابطہ طور پر تحقیق کے میدان میں کام کرنے والے سائنسدانوں کے رابطہ میں آنے سے ان کی اختراع کو مارکیٹ تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کہیں سے بھی آ سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ سائنسداں کے دماغ کی ہی پیداوار ہوں۔
ڈاکٹر هرش ورددھن نے سال 2022 تک ’نیو انڈیا‘کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے سائنسدانوں سے پهل کرنے اور عام راستہ سے ہٹ کر دور اندیشی کے ساتھ کام کرنے کا مطالبہ کیااور یہ بھی یقین دلایا کہ تحقیق و ترقی کے لئے پیسے کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔
اس موقعہ پر بی آئی آر سی اےسے منسلک کچھ موجدوں اورصنعت کاروں کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ تقریب میں معروف ومشہور سائنسی پروفیسر جی پدمنابھم،نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود پال، سائنس اور ٹیکنالوجی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما اور بي آئی آر سی کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر رینو سوروپ بھی موجود تھیں۔
یو این آئی- ص ا

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image