image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 18:15 Hrs(IST)
National

مودی نے بابائے قوم اور شاستری کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

مودی نے بابائے قوم اور شاستری کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 2 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی آج صبح پہلے راج گھاٹ پہنچے اورانہوں نے باپو کو ان کی 154ویں سالگرہ انہیں پر یاد کرتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ اس دوران مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے۔
بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ساتھ ہی آج ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ ہے۔ مسٹر مودی نے بھی وجے گھاٹ پہنچ کر شاستری جی کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ اور عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔
وزیر اعظم مودی نے ایکس (سابق ٹوئیٹر) پر کہاکہ”گاندھی جینتی کے خاص موقع پر وہ مہاتما گاندھی کو سلام کرتے ہیں۔ مہاتما گاندھی کا اثر عالمی ہے، جو تمام انسان کو اتحاد اور ہمدردی کے جذبے کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے۔ گاندھی جی کے خیالات ہر نوجوان کو اس تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے قابل بنائیں جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا،جس سے ہر جگہ اتحاد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔“
سابق وزیر اعظم شاستری کو ان کی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ان کی سادگی اور قوم کے تئیں لگن اور ’جے جوان، جے کسان‘کی مشہور کال آج بھی نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔ ہندوستان کی ترقی کے تئیں ان کااٹوٹ عزم اور مشکل وقت میں ان کی قیادت مثالی ہے۔ ہم ہمیشہ مضبوط ہندوستان کے ان کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
وزیر اعظم کے علاوہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ بھی راج گھاٹ اور وجے گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم اور سابق وزیر اعظم شاستری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت تمام سیاستدانوں نے راج گھاٹ اور وجے گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم گاندھی اور سابق وزیر اعظم شاستری کو یاد کیا۔
لوک سبھا اسپیکر برلا نے راج گھاٹ پر بابائے قوم کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا،”بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی سالگرہ پر انہیں سلام۔ سچائی، عدم تشدد، محبت اور امن پر مبنی ان کے نظریات نے جدوجہد آزادی کو نئی طاقت دی۔ ان کے ہمہ گیر نظریات جن کا مقصدہر انسان کی فلاح و بہبود تھا۔“
اس کے بعدمسٹر برلا وجے گھاٹ پہنچ کر سابق وزیر اعظم شاستری کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا،”قابل احترام شاستری جی نے قوم کی اعلیٰ روح کا اعلان کیا۔ وہ ماں بھارتی کے سچے سپوت تھے۔ ان کے مضبوط ارادے ملک کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ یہ قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی۔“
مسٹر کھڑگے نے ایکس پر لکھا، ”مہاتما گاندھی جی صرف ایک شخص نہیں، وہ ایک نظریہ اور ہماری عظیم قوم کی اخلاقی علامت ہیں۔ سچائی، عدم تشدد، آزادی، مساوات اور بقائے باہمی کے ان کے نظریات ابدی اقدار ہیں۔ ہم باپو کی سالگرہ پر ان کے نظریات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔“
یو این آئی۔ خ س۔

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

رائے پور 10 دسمبر ( یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

جاپانی شہری گروپ کی نانجنگ قتل عام کی تاریخ کو یاد رکھنے کی اپیل

10 Dec 2023 | 5:04 PM

اوساکا، 10 دسمبر (یو این آئی) جاپان کے اوساکا میں ایک مقامی شہری گروپ نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں جاپانی عوام سے موجودہ عالمی صورتحال کی روشنی میں اس کی عصری اہمیت پر غور کرنے اور امن کی تاریخ کو نہ بھولنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملک میں اتنی بڑی بدعنوانی پر کانگریس کی خاموشی حیران کن: کھنہ

10 Dec 2023 | 6:07 PM

شملہ، 10 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی ہماچل پردیش کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ جھارکھنڈ سے کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ دھیرج ساہو کی شراب کمپنی بودھ ڈسٹلری کے احاطوں پر تین دن سے جاری چھاپے میں محکمہ انکم ٹیکس نے اب تک 300 کروڑ روپے سے زیادہ کی نقدی ضبط کی ہے۔

image