NationalPosted at: Jul 23 2017 8:38PM ممبران پارلیمنٹ نے پرنب کو جذباتی انداز میں الوداع کہا
نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں آج صدر پرنب مکھرجی کو جذباتی انداز میں الوداع کہاگیا۔ الوداعی تقریب میں نائب صدر محمد حامد انصاری اور لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن سبکدوش ہونے والے صدر کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے کابینی ساتھیوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوگوڑا، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی اور راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے شرکت کی۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی اور حزب مخالف کے اہم رہنماؤں سمیت پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے تقریبا تمام اراکین تقریب میں موجود تھے۔ سنٹرل ہال میں پہنچنے پر مسٹر مکھرجی کا نائب صدر نے گلدستوں کے ساتھ استقبال کیا۔محترمہ مہاجن نے مسٹر مکھرجی کو توصیفی سند اور مومنٹو پیش کیا۔ لوک سبھا اسپیکر نے ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے دستخط شدہ ایک بک لیٹ بھی سبکدوش ہونے والے صدر کو سونپی۔ محترمہ مہاجن ، مسٹر انصاری اور مسٹر مکھرجی نے بعد ازاں تقریب سے خطاب کیا۔ یو این آئی۔ س ک۔ 1924