NationalPosted at: Jan 31 2018 1:42PM دہلی سمیت پورے شمالی ہندمیں زلزلے کے جھٹکے
نئی دہلی،31جنوری (یواین آئی)دہلی اور قومی راجدھانی خطہ سمیت پورے شمالی ہند میں آج زلزلے کے درمیانہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دوپہر بعد 12بجکر 36منٹ پر آنے والے زلزلہ کی شدت ریخترپیماں پر 6اعشاریہ 2درج کی گئی ۔زلزلہ کامرکز37اعشاریہ 4شمالی عرض البلد اور 69اعشاریہ 6مشرقی طول البلد پر افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقہ میں 190کلومیٹر زیر زمین تھا۔
رپورٹوں کے مطابق دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کےساتھ ہی جموں کشمیر سے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاع ہے ۔
یواین آئی۔ایف اے