RegionalPosted at: Nov 16 2018 8:36PM حکومت رام مندر تعمیر کے لئے آرڈیننس لائے: رام دیو
وارانسی،16 نومبر(یواین آئی) یوگ گرو رام دیو نے اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر جلد کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر میں روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مرکز کی مودی حکومت آرڈیننس لائے۔
وارانسی میں ’’پتنجلی پریدھان‘‘ کی تشہیری فلم کی شوٹنگ سمیت دیگر پروگراموں میں شرکت کرنے پہنچے یوگ گرو نے صحافیوں کے ایک سوال پر کہا کہ’’سمجھوتے کا دور اب نکل چکا ہے، ایک لمبے جدوجہد کے 25 سال گذرچکے ہیں۔ اب نہیں تو مندر کی تعمیر کب ہوگی۔ مندر جلد نہیں بنا تو سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اور کمیونل ماحول گرم ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان عدم تشدد اور پیار کے راستے پر چلنے والا ملک ہے اور یہاں مذہبی تشدد نہیں ہے۔ سبھی چاہتے ہیں کہ اجودھیا میں مندر کی تعمیر ہو۔ ایسے میں ’’ابھی نہیں تو کبھی نہیں‘‘ کی طرز پر بغیر کسی تاخیر کے مندر تعمیر کے کام کا آغاز جلد ہونا چاہئے۔
یواین آئی۔ولی