NationalPosted at: Jan 15 2021 10:39PM مرکز 18 جنوری سے روڈ سیفٹی ماہ بنائے گا
نئی دہلی، 15 جنوری (یواین آئی) وزارت سڑک وقومی شاہراہ سڑک حادثوں کو کم کرنے کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے 18 جنوری سے روڈ سیفٹی ماہ کا اہتمام کرے گی۔
وزیر سڑک وقومی شاہراہ نتن گڈکری نے پیر کو روڈ سیفٹی مہینے کی ابتدا کریں گے اور اس کے بعد ایک ماہ تک پورے ملک میں لوگوں میں سڑک کے تحٖفظ کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لئے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔
روڈ سیفٹی ماہ کے دوران اسکولوں ، کالجوں اور تعلیمی اداروں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو روڈ سیفٹی کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکیں ، جس میں نوجوانوں کو سڑک پر محفوظ طریقے سے چلنے کے طریقوں کے تعلق سے بیداری پیدا کی جائے گی۔
وزارت روڈ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران سڑک کی حفاظت سے متعلق پمفلٹ، نعرے ، بینرز وغیرہ کے ذریعے پورے ملک میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جس میں ریاست کے ٹرانسپورٹ کی وزارتوں ، پی ڈبلیو ڈی ، پولیس ، ڈاکٹروں ، تعلیمی اداروں وغیرہ کو ان پروگراموں میں شامل کیا جائے گا۔
یواین آئی۔ ظ ا