image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 10:07 Hrs(IST)
National

طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ اور وکرانت نے بحر ہند میں اپنی طاقت دکھائی

طیارہ بردار جہاز وکرمادتیہ اور وکرانت نے بحر ہند میں اپنی طاقت دکھائی

نئی دہلی، 10 جون (یو این آئی) بحریہ نے ہفتہ کو بحیرہ عرب میں طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت اور آئی این ایس وکرمادتیہ سمیت 35 سے زیادہ جنگی جہازوں کو تعینات کرکے اپنی زبردست بحری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
بحری طاقت کا یہ مظاہرہ قومی مفادات، علاقائی استحکام اور بحری میدان میں شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بحر ہند اور اس سے باہر میری ٹائم سیکورٹی کو بڑھانے کے بحریہ کے مقصد میں یہ ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس مشق میں ملک کے دو طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ اور مقامی طور پر بنائے گئے آئی این ایس وکرانت کے ساتھ ساتھ جنگی جہازوں، آبدوزوں اور ہوائی جہازوں کے بیڑے نے بھی سمندری علاقہ میں ہندوستان کی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
آئی این ایس وکرمادتیہ اور آئی این ایس وکرانت، جو فوجی مشق کے مرکز میں رہے جو 'فلوٹنگ سورین ایئرفیلڈ' کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ دونوں مگ-29 کے لڑاکا طیارے، ایم ایچ 60آر، کاموف، سی کنگ، چیتک اور جدید لائٹ ہیلی کاپٹر سمیت طیاروں کی ایک وسیع رینج کے لیے لانچ پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں ۔ انہیں جہاں بھی ضرورت ہو تعینات کیا جا سکتا ہے،جس سے ابھرتے ہوئے خطرات کا بروقت کارروائی کی جاسکے اور پوری دنیا میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مسلسل فضائی کارروائیاں کی جاسکے۔ اس کے علاوہ دوست ممالک کو یہ یقین دہانی حاصل ہے کہ ہندوستانی بحریہ خطے میں 'اجتماعی' سیکورٹی ضروریات کی حمایت کرنے کے قابل اور تیار ہے۔
یواین آئی۔ م ع۔ 2030

خاص خبریں
صدر جمہوریہ نے 67 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

صدر جمہوریہ نے 67 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کو یہاں ایک تقریب میں 67 شخصیات کو پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری ایوارڈز سے نوازا محترمہ مرمو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں تین پدم وبھوشن، آٹھ پدم بھوشن اور 56 پدم شری ایوارڈ پیش کیے صدر جمہوریہ نے سابق نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، ڈاکٹر پدما سبرامنیم اور بندیشور پاٹھک کو پدم وبھوشن سے نوازا  مسٹر بندیشور پاٹھک کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا گیا ہے  ان کی اہلیہ نے صدر جمہوریہ سے یہ اعزاز حاصل کیا۔

...مزید دیکھیں
کانگریس ملک کی دولت لوٹنے کو اپنا پیدائشی حق سمجھتی ہے:مودی

کانگریس ملک کی دولت لوٹنے کو اپنا پیدائشی حق سمجھتی ہے:مودی

علی گڑھ:22اپریل(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا اتحاد بالخصوص کانگریس پارٹی کو ہد تنقید بناتے ہوئے کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر کنبہ پروری، بدعنوانی اور منھ بھرائی کی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس ملک کی دولت لوٹنے کو اپنا پیدائشی حق سمجھتی ہے علی گڑھ اور ہاتھرس لوک سبھا سیٹوں سے بی جے پی امیدواروں کے لئے انتخابی مہم کے لئے پہنچے مودی نے پیر کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا'علی گڑھ کی عوام نے کانگریس اور ایس پی کے پریوار واد، بدعنوانی اور منھ بھرائی کی فیکٹری میں ایسا مضبوط تالا لگا دیا ہے کہ دونوں شہزادوں کو اس کی چابی نہیں مل رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
مہنگائی سے نجات کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں: کھڑگے -راہل

مہنگائی سے نجات کے لیے کانگریس کو ووٹ دیں: کھڑگے -راہل

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی نے مہنگائی اور بے روزگاری سے آزادی اور تبدیلی کے لیے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے مسٹر کھڑگے نے کہا ’’ مہنگائی نہیں تبدیلی کا انتخاب کریں  کانگریس کو ووٹ دیں۔

...مزید دیکھیں
سیاچن گلیشیئر ہماری بہادری اور حوصلے کی راجدھانی ہے: راج ناتھ سنگھ

سیاچن گلیشیئر ہماری بہادری اور حوصلے کی راجدھانی ہے: راج ناتھ سنگھ

سری نگر، 22 اپریل (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز دنیا کے بلند ترین میدان جنگ پر فوجی جوانوں سے اپنے خطاب کے دوران سیاچن کو 'بہادری اور جرات کا دارلخلافہ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاچن گلیشیئر پر تعینات فوجی جوان ملک کے لوگوں کے لئے دیوتائوں سے کم نہیں ہیں انہوں نے کہا: 'میں آپ کو دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشئر پر ملک کی خدمت کرنے پر مبارک باد پیش کر رہا ہوں'۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی پالیسیوں سے دلت، مسلم ترقی سے محروم رہے:مایاوتی

بی جے پی کی پالیسیوں سے دلت، مسلم ترقی سے محروم رہے:مایاوتی

بلندشہر:22اپریل(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے پیر کو کہا کہ بی جے پی کی ذات وادی، فرقہ وارانہ اور پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلموں کو ترقی نہیں ہوسکی ہے مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر لوک سبھا سیٹ سے گریش چندر جاٹو کی حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیور میں زیر تعمیر ائیر پورٹ کا خاکہ بھی ان کی حکومت کی دین ہے جس کو بی جے پی اپنی حصولیابیوں کے طور پر شمار کرارہی ہے ۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مودی کی شکایت کی

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مودی کی شکایت کی

نئی دہلی، 22 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے پیر کو الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کی شکایت کی اور ان پر ایک مخصوص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا کانگریس کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے آج یہاں الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور 17 شکایات کا ایک میمورنڈم پیش کیا وفد میں مسٹرگردیپ سنگھ سپل اور محترمہ سپریا سری نیت شامل تھے ملاقات کے بعد مسٹر سنگھوی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کو 17 شکایات کا میمورنڈم پیش کیا گیا اور ان پر مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کوراشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ نے پدم شری کے اعزازسے نوازا

انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کوراشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ نے پدم شری کے اعزازسے نوازا

ممبئی 22،اپریل(یو این آئی) ممبئی کے مشہور و معروف تعلیمی، سماجی اور ثقافتی ادارہ انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمونے آج یہاں راشٹرپتی بھون کے اشوکا ہال میں میں پدم شری کے اعزازسے نوازا انہیں تالیوں کی گونج میں اعزاز دیاگیا۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی

23 Apr 2024 | 12:01 AM

جے پور، 22 اپریل (یو این آئی) سندیپ شرما کی 18 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بعد یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ (104) اور سنجو سیمسن ناٹ آؤٹ (38) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔

امیتابھ بچن 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے

22 Apr 2024 | 5:03 PM

ممبئی، 22 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتتھاما کے کردار میں نظر آئیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image