OthersPosted at: Nov 12 2019 9:39PM مہاراشٹر میں صدر راج غیر ضروری ،شیوسینا کیساتھ سمجھوتہ پر غور نہیں ہوا۔کانگریس -این سی پی کا مشترکہ بیان
ممبئی 12نومبر(یواین آئی)آج یہاں کا نگریس اور این سی پی نے ایک مشترکہ بیان میں مہاراشٹر میں صدر راج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے جلدبازی میں لیا گیا فیصلہ کہا ہے۔جبکہ یہ بھی کہاکہ شیوسینا کیساتھ سمجھوتہ پر غور نہیں ہوااور جلد ہی اس پر فیصلہ ہوا۔
کانگریس اور این سی پی کی پریس کانفرنس میں این سی پی صدرشردپوار،احمد پٹیل،ملکا ارجن کرگے،وی و گوپال، پرفل پٹیل چھگن بھجل،جینت پٹیل،عارف نسیم خان،سنیل تتکرے ،نواب ملک ودیگر لیڈران موجود تھے۔
احمد پٹیل اور شردپوار نے پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور این سی پی دوبارہ الیکشن نہیں چاہتے ہیں،ان دونوں پارٹیوں میں گفتگو کے بعد ہی شیوسینا سے بات چیت کریں گے۔
احمد پٹیل نے کہاکہ کانگریس سے شیوسینا نے رابطہ کیا تھا،لیکن۔پہلے کانگریس اور این سی پی۔کے درمیان قلیل پروگرام طے ہوجائے اور پھر آگے قدم بڑھایا جائےگا۔
یو این آئی۔ الف الف الف۔