image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 17:27 Hrs(IST)
National

سونیا اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

سونیا  اور راہل گاندھی کے لئے انتخابی مہم  چلائے گی این سی پی: ترپاٹھی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ترقی پسند اتحاد کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور کانگریس صدر راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم چلائے گی۔
این سی پی کے سکریٹری جنرل ڈی پی ترپاٹھی نے پارٹی کا منشور جاری کرنے کے موقع پر پیر کے روز یہاں منعقد ہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی پارٹی محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی حمایت میں ان کے انتخابی حلقوں بالترتیب رائے بریلی اور امیٹھی میں انتخابی تشہیرکرے گی۔
انہوں نے کہا کہ "پارٹی صدر شرد پوار نے مجھے خاص طور پر اس کے لئے منتخب کیا ہے۔ میں رائے بریلی اور امیٹھی میں دونوں لیڈروں کی انتخابی مہم میں حصہ لوں گا"۔
مسٹر ترپاٹھی نے یہ بھی بتایا کہ ان کی پارٹی بیگو سرائے سیٹ سے کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے کنہیا کمار کو بھی انتخابی مہم میں حمایت دے گی۔
جاری۔ یو این آئي ۔م ش ۔ 1620

خاص خبریں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

...مزید دیکھیں
مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

ممبئی 28 مارچ (یو این آئی) دنیا کے بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے سود کی شرحوں میں کمی کرنے کی امید میں عالمی منڈی میں مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ملک کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں اضافہ اور آر بی آئی کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) میں قرض دہندگان کے سرمایہ کاری کے اصولوں میں نرمی کے بعد مالی حالت میں بہتری کے باعث ہمہ گیر خریداری کی وجہ سے رواں مالی سال کے آخری کاروباری دن آج اسٹاک مارکیٹ گلزار رہی۔

...مزید دیکھیں
دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

راولپنڈی 28 مارچ (یو این آئی) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہتھیاروں سے پاکستان کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image