image
Thursday, Dec 1 2022 | Time 06:23 Hrs(IST)
National

شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ملکی اتحاد کے قیام میں آئینِ ہند کا کردار غیر معمولی: پروفیسر شیخ عقیل احمد

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) آئین ہند ہمیں جہاں اپنے تمام شہری حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،وہیں اپنے فرائض سے بھی روشناس کرواتا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بطور شہری ہم کیا رول ادا کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں یومِ آئین کی مناسبت سے ’ہندوستانی ریاستوں کا انضمام اور آئینِ ہند‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی لیکچر سے قبل کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کیا۔
انہوں نے کہاکہ ہند کے آئین کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے طویل آئین ہے،جس کی تشکیل میں ترقی یافتہ جمہوریتوں اور ان کے دستوروں سے استفادہ کیا گیا اور اس میں انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور ملکی وحدت کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔انھوں نے لیکچر کے موضوع پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہرسال 26نومبر کو یومِ آئین کے طورپر منایا جاتا ہے تاکہ ہم اپنے آئین کی خوبیوں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اس کے رول کو یاد رکھتے ہوئے اس کے تئیں وفاداری کے عہد کا اعادہ کرسکیں، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے یہ پروگرام اسی مقصد سے منعقد کیا ہے،جس کا موضوع’ہندوستانی ریاستوں کا انضمام اور آئینِ ہند‘ ہے۔
شیخ عقیل نے کہا کہ اس موضوع پر خصوصی لیکچر دینے کے لیے ہم نے ملک کے ممتاز دانشور،سینئر صحافی اور آئینِ ہند کے مشمولات و خصائص پر گہری نظر رکھنے والے اسکالر شری رام بہادر رائے کو مدعو کیا ہے۔ہم شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہماری دعوت قبول کی اور ان کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔
اندرا گاندھی آرٹ کونسل کے چیرمین مسٹر رام بہادر رائے نے اپنے تفصیلی لیکچر میں آزادی ہند کے بعد ملک بھرکی ریاستوں کے جمہوریہئ ہند میں انضمام کی روداد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان ریاستوں کی ہندوستان میں شمولیت کی تاریخ کافی دلچسپ ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان موجودہ شکل و صورت میں نظر آرہا ہے،ورنہ جس وقت ہندوستان آزاد ہوا تھا ہمارا ملک اس وقت تقریباً چھ سو چھوٹی بڑی ریاستوں اور رجواڑوں میں منقسم تھا۔انھوں نے بتایا کہ مجلس قانون ساز نے آزادی سے قبل 1946 میں ہی سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی تھی، جس کے تحت ریاستوں کے نمائندوں سے باتیں کی گئیں اور مختلف مرحلوں میں انھیں ہندوستان میں شمولیت پر راضی کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ اس پورے عمل میں سردار پٹیل اور ان کے ساتھ وی پی مینن نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔ایک اہم بات اپنے لیکچر میں انھوں نے یہ بتائی کہ عام طورپر اس حوالے سے پٹیل کو سخت باور کرایا جاتا ہے، مگراپنے مطالعے کی روشنی میں میں کہہ سکتا ہوں کہ انھوں نے پورے ملک میں پھیلی ہوئی سیکڑوں چھو ٹی بڑی ریاستوں کو ہندوستان میں شامل کرنے کا بظاہر مشکل کام نہایت معقول انداز میں اور شایستگی کے ساتھ انجام دیا۔ یہ کام کرتے ہوئے انھوں نے ریاستی سربراہوں،نوابوں اور راجاؤں کی نفسیات کا بھی خیال رکھا، ان کی حیثیت اور مقام کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد بات چیت آسان ہوگئی اور بیشتر ریاستیں اپنی مرضی سے ہندوستانی وفاق میں شامل ہوتی گئیں۔مسٹر رائے نے کہا کہ اس معاملے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں آزاد ہند کے پہلے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا کردار بھی قابل ذکر تھا، جس نے ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ملک کی آزاد حکومت میں ضم ہوجائیں،حالاں کہ بعض انگریز افسروں نے کچھ ریاستوں کو گمراہ بھی کیا اور انھیں ہندوستان میں شامل ہونے سے بازرکھنے کی کوشش کی،مگر ان کی سازش کامیاب نہیں ہوسکی اور آئینِ ہند پر یقین اور ہمارے رہنماؤں کی دوراندیشی کی بدولت ہندوستان ایک مضبوط اور متحد جمہوریت کی شکل میں عالمی منظرنامے پر سامنے آیا۔
ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر) کے اظہارِ تشکر کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔اس موقعے پر کونسل کا تمام عملہ موجود رہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

بلقیس بانو نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف درخواست دائر کی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) بلقیس بانو نے بدھ کو اپنی عصمت دری اور خاندان کے سات افراد کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے 11 مجرموں کی قبل از وقت رہائی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا بلقیس بانو کی وکیل شوبھا گپتا نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے شوبھا نے کہاکہ "ہاں، ہم نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی میں 50 لاکھ جھگی میں رہنے والوں کو پکے گھر ملیں گے: پوری

دہلی میں 50 لاکھ جھگی میں رہنے والوں کو پکے گھر ملیں گے: پوری

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے ووٹنگ سے چار دن قبل آج یہاں مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت میں شہری ترقی اور غریبی کے خاتمے کے وزیر ہردیپ پوری نے اعلان کیا کہ 50 لاکھ سے زیادہ مزید کچی آبادیوں(جھگی میں رہنے والوں) کو ان کی جگہ پر پکے گھر دیے جائیں گے مسٹر پوری نے بی جے پی کے مرکزی دفتر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ قومی راجدھانی کی باز آباد کاری سے ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

...مزید دیکھیں
ریئر ایڈمرل گروچرن نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی

ریئر ایڈمرل گروچرن نے مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی

وشاکھاپٹنم، 30 نومبر (یو این آئی) ریئر ایڈمرل گروچرن سنگھ نے ریئر ایڈمرل سنجے بھلا سے مشرقی بحریہ کمان (ای این سی) کی سوارڈ آرم، مشرقی بیڑے کی کمان سنبھالی یہاں بحریہ کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منگل کو نیول ڈاکیارڈ میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ’ گارڈ آف چینج ‘ پر وگرام منعقد ہوا ریئر ایڈمرل گروچرن سنگھ کو یکم جولائی 1990 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا کیا تھا اور وہ گنری اور میزائل وارفیئر کے ماہر ہیں۔

...مزید دیکھیں
فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک: جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک: جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر سی بی آئی کے چھاپے

جموں،30 نومبر (یو این آئی) سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیش (سی بی آئی) نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک کیس کے سلسلے میں مارے گئے ذرائع نے بتایا کہ سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیش (سی بی آئی) نے بدھ کے روز فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ پیپر لیک کیس کے سلسلے میں جموں وکشمیر کے جموں اور سانبہ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔

...مزید دیکھیں
لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

لوگوں نے عام آدمی پارٹی کو کارپوریشن میں منتخب کرنے کا ارادہ کرلیا: سسودیا

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ لوگوں نے رشوت ستانی کو روکنے کے لیے کارپوریشن میں ایک ایماندار عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو منتخب کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں

اپریل تا اکتوبر مالیاتی خسارہ سالانہ تخمینہ کے 45.6 فیصد تک پہنچ گیا

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) ہندوستان کا مالیاتی خسارہ رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں یعنی اپریل سے اکتوبر 2022 کے دوران 7.54 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو بجٹ میں تخمینہ لگائے گئے سالانہ تخمینہ کا 45.6 فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
ممتا بنرجی نے زمین پر بیٹھ کر گاؤں والوں کے ساتھ کھانا کھایا

ممتا بنرجی نے زمین پر بیٹھ کر گاؤں والوں کے ساتھ کھانا کھایا

کلکتہ30نومبر(یواین آئی) وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے حسن آباد میں گاؤں والوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا یا اور ان کی شکایتیں سنیں، وزیرا علی کیلئے الگ سے کوئی کھانا تیار نہیں کیاگیا تھاحسن آباد کے کھا پوکور گاؤں کے لوگوں کے ذریعہ بنائے گئے چاول اور سالن کھا کر اپنا لنچ ختم کیا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سندربن کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

...مزید دیکھیں
image